ترک فوج اورکردجنگجووں کےدرمیان جھڑپوں میں ترک فوج کاسپاہی جاں بحق

شام کےعلاقے تل ابیض میں ترک فوج اور کرد جنگجووں کےدرمیان فائرنگ کےنتیجےمیں ترک فوجی جاں بحق ہوگیا ۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارےکےمطابق دریائےفرات کےشمالی علاقےتل ابیض میں کردجنگجوؤں کی فائرنگ سےترک فوج کاایک سپاہی جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔
ترکی کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہےکہ تل ابیض میں پٹرولنگ پرمامورترکی فوج پرحملہ کیاگیاہےجس کےنتیجےمیں ترک فوج کاایک سپاہی شہیداورایک زخمی ہوگیا۔ ترک فوج نے اپنےدفاع کے لئےجوابی کارروائی بھی کی جس کے باعث جنگجوفرارہوگئے۔
ان کامزیدکہناتھاکہ کردجنگجوؤں نےامریکا کےساتھ طےپانے والےمعاہدےکی 20 مرتبہ خلاف ورزی کی ہےجس کونظراندازکرتےہوئےترکی فوج نے سمجھوتےکی پاسداری کومقدم رکھاہےتاہم اسےکمزوری سمجھنےکی غلطی نہ کی جائے۔
امریکاکی ثالثی میں ہونےوالےامن معاہدےکےباوجودتل ابیض اورراس العین میں کردجنگجوؤں اورترک فوج کےدرمیان جھڑپوں کےاکادکاواقعات سامنےآرہے ہیں۔ جس میں دونوں جانب سےجانی نقصان بھی ہواہےاورایک دوسرےپرمعاہدےکی خلاف ورزی کاالزام بھی عائدکیاگیا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو امریکی مداخلت پر ترکی اور کردوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت 5 دنوں میں کردوں کو ترکی کا 444 کلومیٹر علاقہ خالی کرنا ہوگا اور اس دوران ترک فوج کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News