
ایرانی عدالت نے صدر حسن روحانی کے بھائی کو کرپشن کیس میں 5 سال قید کی سزا سنادی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون کو کرپشن سمیت مختلف مقدمات کا سامنا ہے ایک کیس میں عدالت نے ایرانی صدر کے بھائی کو 5 سال قید کی سزا سنائی ہے ۔
حسین فریدون کو دیگر الزامات کے تحت مزید سزا ملنے کا امکان ہے، حسین فریدون صدر حسن روحانی کے خصوصی معاون بھی ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی عدالت نے ابتدائی طور پر رواں برس مئی میں ایرانی صدر کے بھائی کو کرپشن کیسز میں سزا سنائی تھی لیکن اس وقت سزا کا دورانیہ نہیں بتایا گیا تھا۔
تاہم دوسری جانب بھائی کو قید کی سزا پر صدر روحانی کا ابھی تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔
قبل ازیں جولائی 2017 کو حسین فریدون کو کرپشن الزامات پر حراست میں لیا گیا تھا تاہم 2 دن بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا جس کے لیے انہوں نے مبینہ طور پر 15.3 ملین امریکی ڈالر ادا کیے تھے بعد ازاں رواں برس مئی میں بھی حسین فریدون کو غیر متعین جیل میں قید کردیا گیا تھاحسین فریدون پر اہم مالیاتی اداروں پر تقرریوں کیلئے رشوت لینے اور منی لانڈرنگ کے بھی الزامات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News