بغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کیسے ہوئی ؟

داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق ایک چوری شدہ انڈرویئر سے ہوئی ہے۔
سیریئن ڈیموکرییٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے ان کے ایک جاسوس نے ابوبکر البغدادی کا انڈرویئر چوری کر لیا تھااور اس ہی انڈرویئر سے حاصل کردہ ڈی این اے سے ابوبکر البغدادی کی موت کی تصدیق کی گئی۔
ایس ڈی ایف کے مطابق ان کے ذرائع نے ابوبکر البغدادی کو ڈھونڈنے میں اہم کردار کیا تھا۔
ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ کردوں کا آپریشن میں کوئی کردار نہیں تھا تاہم انکی معلومات نے معاونت کی ہے۔
پہلے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا تھا کہ شام میں آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لا گیا ہے، پینٹاگون کے مطابق یہ آپریشن شدت پسند گروہ نام نہاد دولتِ اسلامیہ کے مفرور رہنما ابوبکر البغدادی کی گرفتاری کے لیے کیاگیا تھا۔
امریکا کا کہنا ہے کہ ابوبکر البغدادی نے ایک امریکی آپریشن کے دوران اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے ہلاک کر لیا تھا۔
آپریشن کے دوران پکڑے جانے والے دو افراد کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News