Advertisement
Advertisement
Advertisement

روسی صدر کی سعودی عرب آمد

Now Reading:

روسی صدر کی سعودی عرب آمد
Putin Saudia

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سعودی عرب کے سرکاری دورے پر دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ریاض پہنچنے پر روسی صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں سلامی دی گئی۔ریاض کے شاہی محل آمد پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مہمان صدر کا والہانہ استقبال کیا۔

 اس دوران دونوں ممالک قومی ترانے اور سعودی روایتی موسیقی بجائی گئی۔

مختصر سی ملاقات کے بعد شاہ سلمان اور روسی صدر کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا انعقاد ہوا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووئوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

بعد ازاں روسی صدر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Advertisement

عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی ولادی میر پیوٹن سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون سے استحکام کے حصول میں مدد ملے گی۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اور سعودی عرب خطے اور دنیا میں تنازعات کے حل کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔

ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے یمن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور سعودی ولی عہد نے روس کی جانب سے یمن کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور وہاں جاری بحران کے سیاسی حل کیلئے حمایت کو سراہا۔روس اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی 20 یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے جن پر سعودی اور روسی حکام نے دستخط کیے تاہم ان سمجھوتوں کی کل مالیت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

سعودی اور روسی حکام کے مطابق ان سمجھوتوں کے تحت دونوں ممالک توانائی، خلائی سائنس، مصنوعی ذہانت اور پیٹرو کیمیکلز کے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر