Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی سینیٹرکرس وین ہولین آج آزاد کشمیرجائیں گے

Now Reading:

امریکی سینیٹرکرس وین ہولین آج آزاد کشمیرجائیں گے

امریکی سینیٹرکرس وین ہولین دورہ پاکستان پرموجود ہیں وہ آج مظفرآباد آزاد کشمیرجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹر کرس ہولین کشمیر کے اصل حالات جاننے کے لیے لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب وادی کا دورہ کرنا چاہتے تھے تاہم بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان آئے ، حکومت ِ پاکستان نے انہیں آزاد کشمیر کا دورہ کرنے کے لیے انتظامات کرکے دیے ہیں۔

امریکی سینیٹر کرس ہولین کا کہنا ہے کہ کشمیر سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مسلسل رپورٹس مل رہی ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا جائزہ لینے کے لیے مقبوضہ کشمیر جانا چاہتا تھا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی حکومت کشمیر کے معاملات کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔

Shah mehmood

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اس با رے میں کہا ہے کہ بھارت نے امریکی سینیٹر کرس وین کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ نہیں کرنے دیا، ہم انہیں آزاد کشمیرجانے کی دعوت دیتے ہیں۔

Advertisement

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں امریکی سینیٹرکرس وین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ امریکی سینیٹر بھارت سے ہوتے ہوئے پاکستان آئے ہیں لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے امریکی سینیٹر کرس وان کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ نہیں کرنے دیا گیا۔

امریکی سینیٹر اگر چاہیں تو ہم ان کو آزاد کشمیر جانے کی دعوت دیتے ہیں، امریکی سینیٹر کرس وین ہولن نے امریکی صدر کو کشمیرکی صورتحال پرخط لکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، مقبوضہ وادی میں دوماہ سے مسلسل کرفیو جاری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکر گزارہوں جنہوں نے مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو سمجھا، شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں مؤثر طور پر اٹھایا اور دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تسلط کو آج 63 واں روز ہے، کشمیری عوام بدترین قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطا بق مقبو ضہ وادی میں قابض بھارتی فوج ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، نہتے کشمیری 63روزسے گھروں میں قید ہیں،بھارتی سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود مقبوضہ وادی میں آج بھی نظام زندگی مفلوج ہے اور حالات معمول پر لانے کے لئے بھارتی حکومت نے  سپر یم کو رٹ کے حکم پر عمل در آمد کر تے ہوئے مقبو ضہ کشمیر میں کوئی  مثبت قدم نہیں اٹھایا۔ 

Advertisement

kashmir Curfew

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 63ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر