Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب:طوفانی بارش سےسات افرادجاں بحق، 11ذخمی

Now Reading:

سعودی عرب:طوفانی بارش سےسات افرادجاں بحق، 11ذخمی
Saudi Arabia- Rain

سعودی عرب کےشہرحفرالباطن میں طوفانی بارش سےسات افرادجاں بحق اورگیارہ زخمی ہوگئےہیں۔

غیر ملکی خبررساں  ادارےکےمطابق جمعےکی صبح سےشروع ہونےوالی طوفانی بارشوں سے  سات افراد جاں بحق جبکہ 11 ذخمی ہوگئےہیں۔

سعودی محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلےمیں پھنسے16 افرادکومحفوظ مقام پرمنتقل کردیاگیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کےمطابق بارش کےباعث ٹریفک حادثات میں 40 گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئی ہیں جب کہ ژالہ باری سے گھروں کہ چھتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے اور خطرے سے دوچار ہونے والے 1176 افراد نے امداد فراہم کرنے والوں اداروں سے رابطہ کیا ہے۔

Advertisement

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حفر الباطن سمیت الخفجی اورالقریہ العلیا میں طوفانی بارش کا سلسلہ جمعہ صبح 7 بجے شروع ہوا اور یہ اتوار کی رات تک جاری رہا۔

مشرقی ریجن کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ طوفانی بارش کے ساتھ بڑے بڑے اولے بھی گرے جن کے نتیجے میں گاڑیوں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دوروزجاری رہنے والی شدید بارشوں سےسیلاب جیسی صورتحال پیداہوگئی اورپانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ مکمل نقصان کا تخمینہ لگانے اور لوگوں کوامدادپہنچانےکےلیےمحکمہ شہری دفاع دستیاب وسائل استعمال کررہاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر