Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی نیوکلئیر پلانٹ پر سائبر حملہ؟

Now Reading:

بھارتی نیوکلئیر پلانٹ پر سائبر حملہ؟
India Cyber attack

بھارتی نیوکلئیر پلانٹ پر سائبر حملے کی   خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی نیوکلئیر پلانٹ پر سائبر حملے کی اطلاعات ہیں۔ وائرس کے حملے سے بھارتی جوہری تنصیبات کے کمپیوٹر سسٹم کو نقصان پہنچا ہے۔

ہیکرز نے کوڈانکولم نیوکلیئر پاور پلانٹ کو ڈی ٹریک ریٹ RAT نامی وائرس سے نشانہ بنایا اور انتہائی حساس معلومات اڑا لے گئے۔

اپوزیشن رکن اسمبلی ششی تھرور نے سائبر حملے کو انتہائی سنجیدہ معاملہ قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا اگر حملہ ہوا ہے تو اس کے نقصانات ناقابل تصور ہیں۔ادھر سوشل میڈیا صارفین بھی سائبر سیکورٹی نظام کی ناکامی پر ہواس باختہ دکھائی دیے۔

بھارتی حکومت نے اس حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے لیکن بھارتی میڈیا اور ہیکر سوسائٹی کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ کونڈاکلم نیوکلئیر پاور پلانٹ پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

بتایا جارہا ہے کہ پلانٹ کے کمپیوٹر سسٹم پر ہیکرز نے حملہ کیا جس سے سسٹم متاثر ہوا ہے۔ تاہم ابھی یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ آیا ہیکرز نے کوئی معلومات چوری کیں یا نہیں۔

دوسری جانب پاور پلانٹ انتظامیہ تفصیلات بتائے بغیر اس بات پر بضد ہے کہ کنٹرول سسٹم پر کوئی سائبر حملہ نہیں ہوا۔ نیوکلئیر پاور پلانٹ کے ایک افسر نے کہا ہے کہ پلانٹ کے سسٹم پر حملہ ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی جوہری تنصیبات کے حوالے سے کئی بار واقعات پیش آچکے ہیں۔

تاہم سائنسی ماہرین نے بھارت کے جوہری پلانٹس کی سائبر سیکورٹی کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر