Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے

Now Reading:

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے
Royal visit Pak

برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں تصدیق کردی گئی ہے کہ شاہی جوڑا پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن رواں ماہ 14 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا باضابطہ سرکاری دورہ پاکستان ہوگا جو پاک برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا، برطانیہ کا شاہی جوڑا لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گا۔

شاہی جوڑا پاکستان کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، برطانوی اور پاکستانی عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔

https://twitter.com/KensingtonRoyal/status/1175033903494705152

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہی رہائش گاہ کینسنگٹن پیلس کی جانب سے بھی پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ اس دورے کی درخواست برطانوی وزارت خارجہ اور دولت مشترکہ کے دفتر کی جانب سے کی گئی تھی۔

Advertisement

کینسنگٹن پیلس کی طرف سے ایک ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اس دورے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ برطانیہ کی پاکستان میں دوبارہ بڑھتی ہوئی دلچسپی کی علامت ہے۔

Royal visit Pak1

لندن میں آغا خان سینٹر کے دورے اور پرنس کریم آغا سے ملاقات کے دوران برطانوی شہزادی جہاں اپنے لباس اور انداز سے توجہ کا مرکز بنی رہیں وہیں لباس کے ساتھ میچنگ ایئر رنگ بے حد پسند کئے گئے جو ایک نامور پاکستانی برینڈ کے ہیں۔

برطانوی شہزادہ پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے جو 2006ء کے بعد برطانوی شاہی خاندان کے کسی رکن کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

2006ء میں شہزادہ چارلس اور کمیلا پارکر نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس سے پہلے شہزادہ ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا 1996ء میں خیراتی کاموں کے سلسلے میں پاکستان آئی تھیں،ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔

diana PK

Advertisement

شہزادہ ولیم کا کہنا ہے کہ پاکستان جانے کے لیے بہت پُرجوش ہیں، وہ پاکستان کے خوبصورت مقامات کی سیر کرنا چاہتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا یوکرین پر حملہ جاری، 8 یوکرینی شہری ہلاک، 35 زخمی
جارجیا، سابق وزیر اعظم 3 سال بعد نجی کلینک سے دوبارہ جیل منتقل
جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی مضبوط حمایت کا اعادہ
شوگر اور موٹاپے میں مبتلا افراد کیلیے امریکا سے خوفناک خبر
ایران خشک سالی کے دہانے پر، تہران شہر خالی کرنے کی نوبت آگئی
امریکی تاریخی کا سب سے طویل حکومتی شٹ ڈاؤن ختم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر