Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماسکو:افغان امن پرروس،امریکا،چین اورپاکستان کےنمائندوں کااہم اجلاس

Now Reading:

ماسکو:افغان امن پرروس،امریکا،چین اورپاکستان کےنمائندوں کااہم اجلاس
Moscow 4-Party Meeting Seeks Resumption of US-Taliban Talks

افغانستان میں 18 سال سےجاری طویل جنگ کےخاتمےاورقیام امن کےلئےبین الاقوامی سطح پراجلاس اورمذاکرات شروع ہوگئےہیں۔  جس کامقصدافغانستان میں جاری طویل جنگ کاخاتمہ ہے  ۔

بین الاقوامی خبررساں ادارےکےمطابق روس کی میزبانی میں ماسکو میں 4 ممالک کےدرمیان افغانستان میں قیام امن کےحوالےسےاہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں روس، چين، امريکااورپاکستان کےمندوبين نےاس بات پراتفاق کياہےکہ افغانستان ميں قيام امن کےليے واحد راستہ مذاکرات ہی ہيں۔

شرکاء نےطالبان اورامريکی وفد کےمابين مذاکرات کی بحالی پراتفاق کرتےہوئےکہاکہ افغان طالبان کےساتھ تعطل کےشکارامن مذاکرات کوامريکاحتمی شکل دے کیوں کہ امریکاکی جانب سےہی مذاکرات کوختم کرنےکااعلان کیاگیاتھا۔

اجلاس میں اس بات پربھی اتفاق کیاگیاکہ افغان امن مذاکرات اب چين ميں آئندہ ہفتےہوں گے،جن ميں افغانستان کےمختلف متحارب گروپوں کی شرکت متوقع ہے۔ کچھ حلقوں کی جانب سےخدشہ ظاہرکیاجارہاہےکہ امریکی صدرکےسخت رویےکےباعث چین میں ہونے والے مذاکرات بھی تعطل کاشکارہوسکتےہیں۔

اجلاس میں امریکاکی جانب سےخصوصی نمائندہ برائےافغانستان زلمےخلیل زاد، پاکستان کےمحمداعجازاورچین کےہوائے چنگ نے شرکت کی۔

Advertisement

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغان امن مذاکرات ختم کرنے کے بعد سے افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کا یہ پہلا موقع تھا۔

واضح رہےکہ دوحامذاکرات کےبعدبین الافغان امن مذاکرات کادوروزہ اجلاس آئندہ ہفتےچین میں ہونےجارہاہے۔جس کی تصدیق افغان  طالبان کی جانب سےکردی گئی ہے۔جبکہ دوحامذاکرات  کےبعدطالبان اورافغان رہنماؤں کےدرمیان ہونےوالی پہلی ملاقات ہو گی۔‏ امریکہ اورطالبان کےدرمیان امن بات چیت کاپچھلا دورستمبرمیں بغیرکسی نتیجےکےختم ہوگیاتھااورکابل میں ایک دھماکےمیں امریکی فوجی کی ہلاکت کےبعدصدرٹرمپ نےمذاکرات کےخاتمےکااعلان کیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر