Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرمنی میں وسیع پیمانے پرانسداد دہشت گردی مشقوں کا انعقاد

Now Reading:

جرمنی میں وسیع پیمانے پرانسداد دہشت گردی مشقوں کا انعقاد
Germen ANTI T DRILLS

ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے جرمن پولیس   نے بڑے پیمانے پر مشقوں کا انعقاد کیا۔

مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے  کے لئے  جرمن پولیس نے کمر کس  لی ہے۔کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کا موثر جواب دینے  کے لئے پولیس نے گذشتہ بیس سال کے دوران سب سے بڑی مشق کی ۔

 اس مشق کے دوران کئی مواقع پر حقیقی حملے کا گمان ہونے لگا ۔

 جرمنی کے نیورم برگ کے ریلوے اسٹیشن پر مشکوک افراد کی آمد  کی سنسنی پھیلائی گئی۔ نقاب پوشوں نے کہیں گھات لگائی تو کہیں کھلے عام گولیاں برسائیں ۔
اس موقع پر جرمن پولیس نے  بھی ڈرامائی انداز میں انٹری ماری   اور چند لمحوں میں دہشتگردوں کو قابو کرلیا ۔

Advertisement

جرمن میڈیا  کے مطابق  انسداد دہشتگردی کی اس مشق میں  300 اہلکار شریک تھے ۔اس  مشق کو بیس سال کے دوران ہونے والی سب سے بڑی مشق قرار دیا جارہا ہے ۔یہ  ساری دوڑ دھوپ کا مقصد جرمن شہروں میں پیرس اور برسلز طرز کے حملے ناکام بنانا تھا ۔

یاد رہے کہ برسلز اور پیرس ماضی میں بد ترین دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ دہشت گردوں کے حملے میں کئی معصوم لوگ اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں ۔سن 2016 میں بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کے ایئرپورٹ اور سب وے میں کیے گئے بم دھماکوں کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک  ہوگئے تھے۔

اس سے ایک برس قبل 2015 میں فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں 7  مختلف مقامات پر خود کش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 130 زائد افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران 8 حملہ آور بھی ہلاک ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر