Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترک صدر نے ٹرمپ کا خط کچرے میں پھینک دیا

Now Reading:

ترک صدر نے ٹرمپ کا خط کچرے میں پھینک دیا
Erdogan and Trump

ترک صدر رجب طیب اردوگان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط کچرے میں پھینک دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان نے شام میں ترکی کو فوجی کارروائی روکنے سے متعلق بھیجے گئے امریکی صدر کے خط کو’کچرے کے ڈبے‘ میں پھینک دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس خط پر نو اکتوبر کی تاریخ درج ہے اور یہ شام سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد بھیجا گیا تھا۔

اس خط میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر اردوگان کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ زیادہ بڑے بننے کی کوشش نہ کرو، احمق مت بنو۔

صدر اردوگان کی جانب سے اس خط کو مکمل طور پر رد کر دیا گیا تھا۔

Advertisement

جس دن یہ خط موصول ہوا اسی دن ترکی نے سرحد پار کُردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

واضح  رہے کہ ترک صدر طیب اردوگان نے 9 اکتوبر 2019 کو شامی کرد باغیوں کے خلاف بہارِ امن ’پیس اسپرنگ‘ کے نام سے فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 صدر رجب طیب اردوگان کا کہنا تھا کہ کردوں سے یہ علاقہ خالی کروا کر اس جگہ کو ’’سیف زون‘‘ بنایا جائے گا اور یہاں پر ترکی میں موجود تین ملین سے زائد شامی مہاجرین کو آباد کیا جائے گا۔

ترک فوج کی جانب سے شام میں فوجی کارروائی کے جواب میں سخت مخالفین شامی فوج اورکرد جنگجوؤں نےعسکری اتحاد بنالیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو اس آپریشن سے بازرہنے کا مشورہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ تھا کہ  ترک حکمران خطرناک راستے پر گامزن رہے تو ان کی معیشت تباہ کردیں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
بھارت میں مٹی کے طوفان، بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے
مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے دوران اظہار رائے پر کڑی پابندیاں عائد
روسی صدر نے وزیر دفاع کو برطرف کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر