متحدہ عرب امارات:شارجہ میں ہولناک ٹریفک حادثہ 21،افرادزخمی

متحدہ عرب امارات میں ہولناک ٹریفک حادثےمیں 21 افرادزخمی ہوگئےہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیاہے۔حادثےکےنتیجےمیں 21 افرادزخمی ہوگئےہیں۔
رپورٹ کےمطابق دبئی سےشارجہ جاتےہوئےفیکٹری کی بس حادثےکاشکارہوگئی جس کے نتیجےمیں 21 افرادزخمی ہوگئے۔
شارجہ ٹریفک پیٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل محمد علی النقبی کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجےمیں 16 افرادمعمولی زخمی ہوئےہیں 4، افرادکوفریکچرآئےہیں جبکہ ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔
اسپتال انتظامیہ کاکہناہےکہ زیادہ ترزخمیوں کوطبی امداد کی فراہمی کےبعدڈسچارج کردیاگیاہے جبکہ ایک 33 سالہ پاکستانی شہری کی حالت نازک ہے۔
شارجہ ٹریفک پیٹرول ڈیپارٹمنٹ کےڈائریکٹرکرنل محمدکرنل النقبی کا کہناہےحادثہ رات 8 بجے پیش آیا جب تیزرفتاری کےباعث بس ڈرائیورکےقابوسےباہرہوکربیریئرسےجاٹکرائی۔ رپورٹ کےمطابق شارجہ پولیس نےحادثے کی تحقیقات کاآغازکردیاہے۔
واضح رہےکہ اس سےقبل بھی رواں ماہ 10 اکتوبرکوشارجہ کےعلاقےخورفقان میں تیزرفتار کارراہگیرسےٹکراگئی تھی جس کےنتیجےمیں پاکستانی شہری سمیت 18 سالہ اماراتی نوجوان جاں بحق ہوگیاتھا۔
جبکہ گزشتہ ماہ 30 ستمبرکودبئی میں منی بس اورٹرک میں خوفناک تصادم ہواتھاجس کے نتیجےمیں 8 افرادہلاک ہوگئےتھے،جاں بحق ہونےوالوں میں پاکستانی ڈرائیوربھی شامل تھا۔
رواں سال جون میں ہی دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثےکےنتیجےمیں 2 پاکستانی شہری سمیت 17 افرادہلاک ہوگئےتھے۔رواں سال فروری میں شارجہ میں ہولناک ٹریفک حادثےکےنتیجےمیں بھارتی سیاح جوڑاہلاک اور 5 افرادزخمی ہوگئےتھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News