Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب عالمی تیل مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پر عزم

Now Reading:

سعودی عرب عالمی تیل مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پر عزم
Oil demand

سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تیل کی عالمی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع  یمامہ پیلیس میں کابینہ کا اجلاس ہوا۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدرات ہونے والے اس اجلاس میں آرامکو کی تیل تنصیبات پر چودہ ستمبر کو حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی رسد کا جائزہ لیا گیا۔

عرب میڈیا نے رپورٹ میں بتایا کہ اجلاس میں سعودی عرب کے وزیرِ اطلاعات ترکی بن عبداللہ الشبانہ نے سعودی آرامکو کی بقیق اور الخریص میں واقع تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ وہ اس حملے کو پورے خطے، عالمی سلامتی اورعالمی توانائی کی رسد کے لیے ایک خطرہ سمجھتے ہیں۔

Advertisement

عرب میڈیا نے رپورٹ میں  مزید بتایا کہ سعودی عرب اور روس میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کے درمیان تعاون کے ایک سمجھوتے پر دست خط متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے روسی دارالحکومت ماسکو میں رواں ماہ ہونے والی توانائی کانفرنس  میں یہ اعلان کیا تھا کہ سعودی  مملکت تیل کی پیداوار کو مکمل طور پر بحال کرلیا ہے۔

سعودی وزیر نے کہا تھا کہ مملکت میں تیل کی موجودہ پیداواری صلاحیت روزانہ 11.3 ملین بیرل ہے۔

انہوں نے کہا  تھا کہ ہم آگے بڑھ کر حملوں کا صفحہ تبدیل کر چکے ہیں۔ ہمارے پاس آرامکو کی عوامی پیش کش اور کمپنی کے شیئرز کی فروخت جیسے نئے چیلنجز ہیں جن پرہم توجہ مرکوز کررہے ہیں۔آرامکو کمپنی نے سنہ2020ء میں اپنے مالکان کو 75 ارب ڈالر کا منافع تقسیم کرنے کا عزم کیا ہے۔

انہوں نے بتایا  تھاکہ آرامکو کی حصص اور منافع کی تقسیم کا حجم 2020 ء میں تقسیم کے لیے پیش کیا جا رہا ہے وہ سنہ 2018ء کی نسبت 29 فی صد زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ  رواں برس 14 ستمبر کو  سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔ تاہم سعودی عرب اور امریکا نے ان حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا ہے۔

Advertisement

ان حملوں کے بعد سے علاقے میں سخت کشیدگی ہے اور امریکہ نے خلیج اور سعودی عرب میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ان الزامات کو ایران کی جانب سے مسترد کیا گیا ہے۔ ایران کا موقف ہے کہ الزامات کو ثابت کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر