Advertisement
Advertisement
Advertisement

چلی میں ہوشربا مہنگائی پر مظاہرے، ہنگاموں میں 10 افراد ہلاک

Now Reading:

چلی میں ہوشربا مہنگائی پر مظاہرے، ہنگاموں میں 10 افراد ہلاک
chile

چلی  میں ہوشربا مہنگائی پر عوام کا صبر جواب دے گیا۔ ہنگاموں میں   دس  افراد ہلاک ،درجنوں زخمی ہوگئے ۔

لاطینی امریکا کے خوشحال اور ترقی یافتہ ملک چلی میں ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھنے پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔

دارالحکومت سان تیاگو میں سڑکیں میدان جنگ بن گئی ہیں ۔ ہجوم نے شاپنگ سینٹرز، دکانوں، گاڑیوں اور املاک کو آگ لگا دی اور لوٹ مار بھی کی ۔

مہنگائی کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ حالت قابو سے باہر ہوتے دیکھ کر حکومت نے  ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج اور نیم فوجی دستے طلب کر لیے گئے ہیں۔ احتجاجی مظاہروں کے دوران ایک گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم  تعداد اب تک سامنے نہیں آئی۔ فوج اورپولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسوگیس کے گولوں اورواٹرکینن کااستعمال کیا۔

ملک میں مہنگائی اورسماجی عدم مساوات کے خلاف بڑھتے ہوئے عوامی غم وغصے کے نتیجے میں بدامنی اورانتشار کی صورتحال ہے۔

Advertisement

چلی میں اس سے پہلے 1990 میں اس وقت ہنگامے ہوئے تھے جب ملک میں پنوشے کی آمریت ختم ہونے کے بعد جمہوریت بحال ہوئی تھی۔ چلی کے علاوہ مشرق وسطیٰ کے خوبصورت ملک لبنان میں بھی لوگوں نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں جب کہ ہفتے کے دن یہ احتجاجی مظاہرے تیسرے دن میں داخل ہو گئے اور ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین قومی پرچم اٹھا کر حکومت کے خلاف مظاہروں میں شریک ہو گئے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر