بھارتی فوجی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ لیفیٹنٹ جنرل سمیت 7 زخمی

بھارت کےفوجی ہیلی کاپٹرکو ایک اور حادثہ پیش آیاہے۔حادثےمیں بھارتی لیفنٹنٹ جنرل سمیت 7فوجی افسران زخمی ہوگئےہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکےعلاقےپونچھ میں بھارتی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیاہے۔جس کےنتیجےمیں بھارتی آرمی کےلیفٹنٹ جنرل رنبیرسنگھ ،جہاز کے دو پائلٹس سمیت 7 افرادزخمی ہوگئےہیں۔
دوسری جانب بھارتی میڈیانےدعوی کیاہےکہ بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گرکرتباہ نہیں ہواہے بلکہ ممکنہ طورپرتکنیکی خرابی کی وجہ سے کریش لینڈنگ کی گئی ہے۔
بھارتی حکام کاکہنا ہےابتدائی طورپرحادثےکی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ہیں تاہم حادثےکی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
واضح رہےکہ بھارتی فوجی ہیلی کاپٹرزاور جنگی طیاروں کےگرنےکا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی ایسےکئی حادثات پیش ہوچکےہیں ۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ ستمبر میں بھارت کا ايک اور ہيلی کاپٹر کريش ہوگياتھا۔ جس کے نتیجے میں بھارتی ليفٹننٹ کرنل سميت دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئےتھے۔
جبکہ رواں سال اگست میں بھی بھارتی ریاست اترکھنڈ کےبارش سے متاثرہ علاقوں کے عوام کے لیے امدادی سامان لے کر جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیاتھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئےتھے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News