بین الافغان امن مذاکرات کادوروزہ اجلاس آئندہ ہفتےچین میں ہوگا

ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کاکہناہےکہ بین الافغان امن مذاکرات کانیادور 28 اور 29 اکتوبرکوچین میں ہوگا۔
غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق افغان طالبان کے قطرآفس کے ترجمان سہیل شاہین نے اپنےجاری بیان میں کہاہےکہ ملا برادرکی سربراہی میں طالبان وفد کی افغانستان کےلیے چینی نمائندہ خصوصی اورقطرمیں چینی سفیرڈنگ ژان سے ملاقات ہوئی ہے ۔ جس میں اگلےہفتے بیجنگ میں ہونے والے بین الافغان مذاکرات اورامن عمل پربات چیت کی گئی۔
رپورٹس کےمطابق افغان نائب صدرسروردانش کی سربراہی میں 25 رکنی افغان وفد کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
سہیل شاہین نےکہا کہ اجلاس میں تمام شرکاء انفرادی حیثیت میں شریک ہوں گےاورافغان مسئلے کےحل کےلیےذاتی رائےدیں گے،بیجنگ ملاقات ماسکواورقطرکانفرنس کاتسلسل ہے۔
دوسری جانب طالبان کےترجمان ذبیح اللہ مجاہدنےبھی سہیل شاہین کے بیان کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ چین نے طالبان کے وفد کو برادر اخونزادہ کی سربراہی میں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ یہ کانفرنس روس اور قطر میں ہونے والی کانفرنسوں کا تسلسل ہوگی جس میں شامل تمام افراد افغانستان کے مسئلےکاحل تلاش کرنےکےلیےاپنی ذاتی رائےاورتجاویز پیش کریں گے۔
IEA Political Deputy & Chief of Political Office M. Baradar Akhund along with his delegation met with China's Special Representative for Afghanistan Deng Xijun & the Ambassador of China to Qatar.
Both sides discussed upcoming intra-Afghan conference in Beijing & the peace process— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) October 23, 2019
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کاکہناہے امریکی ایلچی برائے افغان مفاہمت، زلمے خلیل زاد نے یورپی، نیٹو اور اقوام متحدہ کے اتحادی ملکوں سے بات چیت کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے، جس کامقصد افغانستان میں لڑائی کےخاتمےکی کوششوں کوآگےبڑھاناہے۔
خبررساں ادارےکےمطابق زلمےخلیل زادروسی اورچینی نمائندوں سےبھی ملاقات کریں گے، جس میں افغانستان میں جنگ ختم کرنےکےلیےمشترکہ مفادات پربات کی جائےگی۔
واضح رہےکہ دوحامذاکرات کےبعدسےیہ طالبان اورافغان رہنماؤں کےدرمیان ہونےوالی پہلی ملاقات ہو گی۔ امریکہ اورطالبان کےدرمیان امن بات چیت کاپچھلا دورستمبرمیں بغیرکسی نتیجےکےختم ہوگیاتھااورکابل میں ایک دھماکےمیں امریکی فوجی کی ہلاکت کےبعدصدرٹرمپ نےمذاکرات کےخاتمےکااعلان کیاتھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News