
برطانیہ سے اسپین جانے والی ایک پرواز میں اس وقت ایک عجیب و غریب صورتحال پیدا ہوگئی کہ جب دوران پروازالفاظ کی جنگ ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی جہاز ایزی جیٹ میں دوران پرواز سات مسافروں کے درمیان کسی معاملے پر الفاظ کی جنگ چھڑ گئی۔معاملہ اس وقت شدت اختیار کر گیا کہ جب ان میں سے ایک مسافر نے غصے میں آکر خاتون مسافر پر تھوک دیا جس کے بعد ساتوں مسافر آپس میں دست و گریباں ہوگئے۔
معاملے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے پائیلٹ کو پرتگال میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔
مسافروں ک مطابق ہوائی جہاز کے عملے نے لڑائی کو ختم کرنے کی بہت کوشش کی اور جہاز میں ماحول کو پرسکون رکھنے کے لئے عملے کے ایک اہلکار کو بھی بٹھایا گیا لیکن اہلکار کے اٹھتے ہی مسافر دوبارہ لڑ پڑے۔
لینڈنگ کے بعد لڑنے والے مسافروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔جبکہ دو گھنٹے بعد ، طیارے نے ٹینیرف کا سفر دوبارہ شروع کردیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News