Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیڈا کے عام انتخابات میں جسٹن ٹروڈو کی نمایاں کامیابی

Now Reading:

کینیڈا کے عام انتخابات میں جسٹن ٹروڈو کی نمایاں کامیابی
Canada Election

کینیڈا کے عام انتخابات میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت لبرل پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کرلی۔

کینیڈا میں جنرل الیکشن ہوئے جس میں دو بڑی جماعتوں لبرل پارٹی اور کنزرویٹو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ انتخابی نتائج کے مطابق جسٹن ٹروڈو کی جماعت نے 338میں سے 156 نشستیں جیت لی ہیں جبکہ ان کی حریف کنزویٹیو پارٹی 100 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے اعتماد کا مظاہرہ کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈاکےعوام نےترقی پسند ایجنڈے کےحق میں ووٹ دیے۔

اکثریتی حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 338 کے ایوان میں 170 نشستیں درکار ہیں۔ اس لیے لبرل پارٹی کو حکومت سازی کے لیے کم نشستیں حاصل کرنے والی دیگر چھوٹی جماعتوں پر انحصار کرنا ہوگا۔

کینیڈا کے الیکشن حکام کے مطابق  2019 کے انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 62 فیصد رہا  جو2015 کے مقابلے میں 6 فیصدکم ہے۔اعدادوشمار کے مطابق 47 لاکھ لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

Advertisement

یاد رہے کہ اکتوبر 2015 میں کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بھاری اکثریت سے شکست دی تھی۔  لبرل پارٹی نے 338 میں سے 184 جبکہ کنزرویٹو  نے 121 سیٹیں حاصل کی تھیں۔

انتخابات میں  بھاری اکثریت پر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےجسٹن ٹروڈو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کی بہتری کے لیے ٹروڈو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر