
اسپین کی متنازعہ ریاست کاتالونیا کے عوام نے اپنے خطے کو ہسپانوی کالونی کا حصہ بنے رہنے سے انکار کردیا ہے۔مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں اسی افراد زخمی ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی اسپین میں واقع خود مختار ریاست کاتالونیا میں آزادی کے نعروں کی گونج اٹھنے لگی ہے۔ ہر نیا دن آزادی کے مطالبے میں نئی شدت لارہا ہے ۔
کاتالونیا کے ریاستی دارالحکومت بارسلونا میں علیحدگی پسند اور اتحاد کے حامی آمنے سامنے آگئے ۔ اس سے قبل کے فریقین گتھم گتھا ہوتے ۔ پولیس درمیان میں آگئی ۔ تاہم مشتعل افراد ایک دوسرے پر لپکتے رہے ۔غم و غصے کا اظہار روایتی طور پر جلاؤ گھیراؤ سے کیا گیا ۔فلئیرز جلا کر جوش و ولولے کا مظاہرہ کیا گیا ۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم اسی افراد زخمی ہوگئے
اس موقع پر علیحدگی پسندوں کی جانب سے ائیرپورٹ کے گھیراؤ کی کوشش بھی ناکام بنادی گئی ۔
شرکا نے بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ کٹولونیا کے اکثریتی باشندے علیحدگی کے حامی نہیں ۔اسپین یونٹی پارٹی کے تحت مظاہرے میں نوجوان بھی خاصی تعداد میں شریک تھے ۔جو فٹبال کھیلتے اور رسی کودتے بھی نظر آئے ۔ تھوڑ پھوڑ کے الزام میں کئی افراد کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ جولائی کے انتخابات میں اکثریت نے علیحدگی کو مسترد کردیا تھا ۔ کاتالونیا کی آزادی کے حق میں 44 جبکہ اسپین سےمتحد رہنے کے حق میں 48 فیصد افراد نے ووٹ ڈالا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News