کابل:ملٹری ٹریننگ سینٹرکےقریب خودکش دھماکے،4 افغان اہلکارزخمی

افغانستان میں ملٹری ٹریننگ سینٹر کے قریب خودکش دھماکے میں 4 افغان اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔
غیرملکی خبررساں ادارےکے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری ٹیننگ سینٹر کےقریب یکے بعد دیگرے دوبم دھماکے ہوئےہیں ۔ دھماکے میں افغان سیکیورٹی فورس کے چار اہلکار ذخمی ہوگئے ہیں ۔
افغان وزارت داخلہ کےترجمان نصرت رحیمی نے ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ افغانستان دارالحکومت میں دو دھماکے ہوئے۔ پہلا دھماکا صبح نو بجے کے قریب پولیس ڈسٹرکٹ میں ہوا جبکہ دوسرے خود کش بمبار نے فوجی ٹریننگ سینٹرکےقریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
ان دھماکوں میں چار افغان اہلکار زخمی ہوئے جبکہ جائے وقوعےکوقانون نافذ کرنےوالےاداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔
حکام کے مطابق اب تک کسی بھی جماعت نےان حملوں کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
کابل میں کار بم دھماکہ اسپیشل فورس کے 4 کمانڈو ہلاک
حالیہ حملہ 13 نومبر کی صبح ہونےوالےحملے کے چار روز بعد ہوا ہے جس میں صبح کے اوقات میں کابل میں نجی سیکیورٹی فرم کے قافلے کو خودکش حملہ آور نےنشانہ بنایا تھا جس میں اسکول جانے والے متعدد بچوں سمیت 12 افراد کے ہلاک ہوئے تھے۔
گزشتہ ہفتےافغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کے تین اہم رہنماوں کو رہاکرنےکاحکم دیاتھا بعدازاں جنھیں دوبارہ جیل بھیج دیا گیا تھا ۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ حکومت نے طالبان کے تین قیدیوں کو 2 امریکی پروفیسرز کے بدلے رہا کیا ہے جن کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ ان دو امریکی پروفیسرز میں کیون کنگ اور ٹمودی شامل ہیں۔ طالبان نےان پروفیسرزکو 2016 میں اغوا کیا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News