Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہالینڈمیں ریفریجریٹڈکنٹینرسے25 تارکین ِوطن برامد

Now Reading:

ہالینڈمیں ریفریجریٹڈکنٹینرسے25 تارکین ِوطن برامد
ہالینڈ

ہالینڈ میں ریفریجریٹڈ کنٹینرسےغیر قانو نی پچیس مہاجرین کوتشویشن ناک حالت میں گرفتارکیا گیاہے۔

غیر ملکی  خبررساں ادارےکے مطابق نیدرلینڈز کی بندرگاہ میں جہاز کےعملے نے ‘ریفریجریٹڈ کنٹینر سے 25 مہاجرین کو تشویش ناک حالت میں برآمد کرلیا جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

روٹرڈیم کی پولیس کاکہناہےکہ یہ مہاجرین ڈنمارک کے ایک جہاز کے کنٹینرمیں چھپے ہوئے تھے، اس کنٹینر کو لے جانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ آیا اسے ان مہاجرین کا علم تھا۔

پولیس کی جانب سے فی الحال پکڑے جانے والے تارکین وطن کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔

برطانیہ:شمالی انگلینڈمیں مشکوک ٹرک سے 39 لاشیں برآمد

Advertisement

غیر ملکی میڈیا رہورٹس کے مطابق   کنٹینر سے برآمد ہونے والے مہاجرین میں زیادہ تعداد مردوں کی ہے جبکہ دو افراد کنٹینر میں بے ہوش ہوگئے تھےجنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جبکہ باقی 23 افراد کا بھی میڈیکل چیک اپ کیا جارہا ہے۔

فرانس:کنٹینرمیں چھپ کریورپ جانےوالے 31پاکستانی گرفتار

ڈچ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کوانسانی اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ٹرک کو بھی قبضے لےلیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برطانیہ کی کاؤنٹی ایسکس کے علاقے واٹر گلیڈ انڈسٹریل پارک میں ایک کنٹینر سے 39 لاشیں برآمد ہوئی تھیں جنہیں پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر