Advertisement
Advertisement
Advertisement

مالی میں فوجی ہیلی کاپٹرزکےدرمیان تصادم، 13اہلکارہلاک

Now Reading:

مالی میں فوجی ہیلی کاپٹرزکےدرمیان تصادم، 13اہلکارہلاک
ہیلی کاپٹرزحادثہ

مالی  میں فوج کے 2 لڑاکا ہیلی کاپٹرزفضامیں ایک  دوسرےسےٹکرا گئے جس کےنتیجےمیں  13  اہلکارہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی فوج کے ہیلی کاپٹرز کےدرمیان تصادم کا واقعہ افریقی ملک مالی میں عسکریت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران پیش آیا۔ رات کے اندھیرے میں دونوں ہیلی کاپٹرز ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔

فرانسیسی فوج کےترجمان کےمطابق ہیلی کاپٹرزتصادم میں 6 آرمی آفیسرز، 6نان کمیشنڈ آفیسرز اورکورپورل ہلاک ہوئے ۔

  فوج  کےترجمان نے 13  اہلکاروں کی موت تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تصادم برکینا فاسو اور نائجریا کے سرحدی علاقے کے نزدیک پیش آیا جہاں ان ہیلی کاپٹرزنےفوجی جوانوں کو النصرہ کے جنگجوؤں کے ایک گروہ کے خاتمے کے لیے آپریشن کرنا تھا،فوجی ہیلی کاپٹرز کے درمیان تصادم کی وجوہات کے تعین کے لیےانکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

فرانسیسی صدرایمانوئیل میکرون نےمالی میں 25 نومبر کو پیش آئے 13 فوجیوں کی ہلاکت پرانتہائی دکھ کااظہارکیاہے ۔

Advertisement

مالی کےصدرابراہیم بوباکارنے بھی فرانسیسی ہم منصب کو تعزیتی پیغام بھیجتے ہوئے کہاکہ اہلکاروں کی  موت بہت  بہت بڑا نقصان ہے لیکن سہل کی عوام مرحومین کے دکھ میں برابرکےشریک ہیں۔

اس  کےعلاوہ فرانس کی پارلیمنٹ میں ہلاک ہونےوالوں فوجیوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

Advertisement

مالی میں انتہا پسندوں کے خلاف آپریشن میں مقامی فوج کی مدد کے لیے 2013 سے ہزاروں فرانسیسی فوجی تعینات ہیں۔ مالی  میں مداخلت کے بعد سے اب تک  41 فرانسیسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

1986 کے بعدسےیہ پہلا واقعہ جس میں سب سےزیادہ تعدادمیں  فوجی  ہلاک  ہوئےہیں۔ اس سے قبل  1986 میں  ایک فرانسیسی سمندری نگرانی کا طیارہ شمالی جبوتی کے ایک پہاڑ سے ٹکرایا تھا  جس کے نتیجے میں 19 فوجی ہلاک ہوئےتھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


5 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر