Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب:صوبےجازان میں سعودی فوج کے 2اہلکارجاں بحق

Now Reading:

سعودی عرب:صوبےجازان میں سعودی فوج کے 2اہلکارجاں بحق
two soldiers killed in jazan

سعودی عرب میں یمن کی سرحد کےقریب صوبےجازان میں ایک حملے میں  سعودی فوج کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئےہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کےمطابق صوبےجازان کےشمالی علاقےمیں سرحدکےنزدیک دوفوجی اہلکاروں نے ملک کے دفاع اورسرزمین کی حفاظت میں جام شہادت نوش کیا۔

سعودی پریس ایجنسی کی جانب سےبیان میں فوجیوں کی شناخت اورواقعےکی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم اس علاقےمیں حوثی باغیوں سےسعودی اتحادی فوج کےساتھ جھڑپوں کاسلسلہ جاری ہے۔

 واضح رہےاس سے قبل رواں برس حوثی باغیوں کی جانب سےجازان پرداغےگئے 10 سےزائد میزائلوں اور ڈرون حملوں کوسعودی فوج نےفضامیں ہی ناکارہ بنادیا تھا تاہم کچھ میزائل ابہا کےہوائی اڈوں پر بھی گرےتھے۔حملوں میں ایک شہری جاں بحق اورسعودی شہریوں سمیت بھارتی،مصری اور بنگلہ  دیشی   شہری زخمی بھی ہوئےتھے۔

خیال رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں اورسعودی سربراہی میں قائم عسکری اتحادکےدرمیان ستمبر 2014 سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں سیکڑوں شہری ہلاک اور ہزاروں بے گھرہوگئے ہیں جب کہ 80 لاکھ سےزائدبچوں کوغذا کی کمی کاسامناہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر