Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی شہزادی کہاں گئیں؟

Now Reading:

سعودی شہزادی کہاں گئیں؟
شہزادی

سعودی عرب کے شاہی خاندان کی چشم و چراغ شہزادی بسمہ گزشتہ 7 ماہ سے لاپتہ ہیں۔ سعودی شہزادی کی گمشدگی سے متعلق خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ انہیں حکام نے مبینہ طور پر گھر میں نظر بند کررکھا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے بانی عبدالعزیز بن عبدالرحمٰن آل سعود کے بڑے صاحبزادے اور سعودی عرب کے سابق بادشاہ سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی صاحبزادی شہزادی بسمہ بنت سعود رواں برس مارچ سے لاپتہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں انسانی حقوق اور بہتر قوانین بنانے کے لیے کوشاں رہنے والی شہزادی بسمہ بنت سعود کو آخری بارمارچ 2019 میں دیکھا گیا تھا۔

رپورٹ کےمطابق اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ بسمہ بنت سعود کو سعودی حکمرانوں نےگھر میں نظر بند کیا ہے، تاہم شہزادی کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کا انہیں یقین ہےکہ بسمہ کو نظر بند کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق خدشات یہی ہیں کہ بسمہ بنت سعود کو ان کی جواں سالہ بیٹی سمیت حکومتی ایما پر نظر بند کرلیا ہوگا اورایسا ممکن ہی نہیں کہ حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کو شہزادی کے لاپتہ ہونے کا علم نہ ہو۔

Advertisement

رپورٹ میں شہزادی کے ایک امریکی وکیل کا بھی حوالہ دیا گیا ہے کہ انہوں نے شہزادی کو دسمبر 2018 میں علاج کے لیے سعودی عرب سے بیرون ملک جانے کی اجازت دلوائی تھی اور سعودی حکام نے انہیں ابتدائی طور پر اجازت بھی دی تھی، تاہم بعد ازاں ان کے طیارے کو اڑنے نہیں دیا گیا اور شہزادی کو تحویل میں لے لیا گیا۔

رپورٹ کےمطابق شہزادی دسمبر 2018 کے بعد دکھائی نہیں دیں، تاہم قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ مبینہ طور پر شہزادی بسمہ کو مارچ 2019 کے بعد کسی محل میں قید یا نظر بند کردیا گیا ہوگا۔

شہزادی کےقریبی ذرائع نے بتایاہے کہ گیا کہ سعودی حکام نے کچھ عرصہ قبل بسمہ بنت سعود کے ملک سے فرار ہونے کی کوششوں سے متعلق بھی تحقیقات کی تھیں، تاہم حکام کو اس بات کے ثبوت نہیں ملے کہ شہزادی فرار ہونا چاہتی تھیں۔

ذرائع کاکہناہےکہ شہزادی بسمہ بنت سعود کی کچھ عرصہ قبل طلاق ہوگئی تھی اور اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ ممکنہ طور پر انہیں بچوں کی کفالت اور جائیداد کی وراثت کے اندرونی تنازع کی وجہ سے بھی نظر بند کیا گیا ہو۔

سعودی حکام نےشہزادی کو نظر بند کیے جانے کی تردید یا تصدیق تاحال نہیں کی اور7 ماہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیمیں سرگرم ہوگئیں ہیں کہ آخر شہزادی گئیں توگئیں کہاں؟‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر