کینیڈامیں طیارہ حادثےکاشکار, 7افرادہلاک
کینیڈامیں طیارہ حادثےکےنتیجےمیں نوبیاہتاجوڑے سمیت سات افرادہلاک ہوگئے ہیں ۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر انٹاریو کے ایک ہوائی اڈےسےاڑان بھرنےوالاچھوٹا مسافر بردار طیارہ جھیل کنارے قریبی جنگل میں گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
حادثےکاشکارجہازکینیڈامیں ’تھینکس گیونگ‘ تقریبات میں شرکت کے لیے کیوبک جارہا تھا ۔
ہلاک ہونے الوں میں امریکی خاندان کے علاوہ ازبک نوبیاہتا جوڑا بھی شامل ہے۔
طیارہ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے امریکی انجینیئر اوتابیک اوبلو کلف اڑا رہے تھے جب کہ ان کی ساتھ والی نشست پر اہلیہ براجمان تھی اس کے علاوہ اُن کے 11 سے 15 سال کے درمیان کی عمر کے 3 بچے بھی موجود تھے۔
امریکی خاندان اپنے ہمراہ حال ہی میں دوست بننے والے ازبک نوبیاہتا جوڑے کو بھی تھینکس گیونگ تقریبات میں شرکت کے لیے انٹاریو سے کیوبک لے جارہے تھے، بعد ازاں طیارے کا رخ کیوبک کے بجائے کنگسٹن کی جانب ہوگیا تھا۔
ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم خرابی موسم بھی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔
کینیڈا میں جہاز گر کر تباہ،3افراد ہلاک
حکومت کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
اس سے قبل بھی 2016 میں جزیرہ کیوبیک کے مشرقی ساحل کے آس پاس ایک نجی چھوٹے جہاز کے گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار سات افراد ہلاک ہوگئےتھے۔
حادثےمیں براڈکاسٹراورکینیڈا کےسابق وزیرنقل وحمل زاں لیپیری اوران کے خاندان کے افراد اس میں سوار تھے جو حادثے میں مارے گئےتھے۔
59 سالہ لیپیری نے سی ٹی وی اور کینیڈا کی دیگر میڈیا کمپنیوں کے لیے سیاسی تجزیہ کار کے طور پر کام کیا۔
لیپیری 1979 سے 1993 اور پھر 2004 سے 2007 تک کینیڈا کی پارلیمان کے رکن بھی رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
