Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلہ دیش:دو ٹرینوں میں تصادم،16 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

Now Reading:

بنگلہ دیش:دو ٹرینوں میں تصادم،16 افراد ہلاک،درجنوں زخمی
Bangladesh- Train

بنگلہ دیش میں دو ٹرینوں کے تصادم سے 16افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ  ضلع برہامنبریا میں پیش آیا ۔ ایک ٹرین چٹاگانگ اور دوسری ڈھاکہ جارہی تھی۔ افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو  قریبی  اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔امدادی کارروائیوں میں شریک کارکنوں کے مطابق حادثے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ضلعی آفیسر کے امدادی کارروائیوں میں پولیس، فوج اور فائربریگیڈ کے محکمے حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے مطابق حادثہ صبح کے وقت پیش آیا جب اکثر مسافر سو رہے تھے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فی الحال اس بات کا علم نہیں ہوسکا کہ کس طرح دونوں ٹرینیں ایک پٹڑی پر آگئیں تاہم حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ایسا حادثہ صرف اس صورت میں ممکن ہے جب ایک ٹرین کے ڈرائیور نے  سگنل  توڑا ہو تاہم اس واقعہ کی وجوہات سامنے آنا ابھی باقی ہیں۔

وزیر اعظم شیخ حسینہ نے زخمیوں اور قیمتی  جانوں کے ضیاع پر  گہرے دکھ  اور افسوس کا اظہار کیا ، انہوں نے عہدیداروں اور عوام سے متاثرین کی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں عملے کی غلفت اور خستہ حال پٹری کے سبب اکثر و بیشتر ٹرین کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر