Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیرمیں تمام مسلمان ممالک کےچینلزپرپابندی عائد

Now Reading:

کشمیرمیں تمام مسلمان ممالک کےچینلزپرپابندی عائد
کشمیر

بھارتی  انتہا پسندی   کی ایک  اور مثال سامنے آگئی ،بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے جرائم کو چھپانے کے لیے مسلم ممالک کے ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کردی۔

غیرملکی  نشریاتی ادارےکی رپورٹ کےمطابق بھارتی وزارت اطلاعات ونشریات نےمقبوضہ کشمیرمیں کیبل آپریٹرزکوپاکستان، ترکی، ملائیشیا، سعودی عرب اورایران کے چینلزکونشرکرنےسےروک دیاہے۔

آپریٹرزکےمطابق کیبل اجلاس میں حکام نےکیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس (ریگولیشن) ایکٹ 1995 کو پڑھ کرانہیں قانون کے ضوابط پر سختی سےعمل کرنےکی ہدایت کی۔

وزارت اطلاعات ونشریات کے جوائنٹ سکریٹری وکرم سہائے نےآپریٹرزکوبتایا کہ وہ مسلمان ممالک خصوصا ًایران ، ترکی اور ملائشیا کےچینلز نشرکرکے قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری نےاجلاس کےدوران بتایاکہ مقبوضہ وادی  میں  ملائیشین ٹی وی  چینل  نشر کئےجارےتھے،جبکہ ایران  کامذہبی  چینل بھی نشر کیاجارہاتھا۔

پابندی لاگئےجانےوالے چینلزمیں سعودی عرب کےالعربیہ چینل، ترکی کا ٹی آر ٹی، ایران کا سحر ٹی وی اور پریس ٹی وی شامل ہیں۔ بھارتی حکام نے ملائیشیا کے چینلزشرنہ کرنے کی بھی خصوصی ہدایت کی ہے۔اس کےعلاوہ پاکستان کےمختلف انٹرٹنمنٹ،نیوزاور   اسلامی   چینلز پر بھی  پابندی   لگائی گئی ہے  ۔

Advertisement

مقبوضہ وادی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکی اورملائیشیانےڈٹ کرکشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت کی تھی جس کے بعد سےبھارت کے ان ممالک سےتعلقات خراب ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی حکومت نے یہ بھونڈا جواز پیش کیا ہے  کہ وادی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایسا کرنا ضروری ہے۔

واضح رہےکہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی بندش اگست سے ہے۔ بھارتی حکومت ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہی کہتی ہے کہ جب بھی وہ یہ پابندی ہٹائے گی، کیبل آپریٹرز کسی صورت پاکستان ، ترکی ، ایران اور ملایشیا کے تفریحی ہی نہیں نیوز چینلز بھی نہ دکھا سکیں گے۔ بے رحم مودی حکومت صرف اور صرف اپنے انتہا پسند چینلز دکھانے کے حق میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر