Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں فراڈکیس میں13پاکستانی گرفتار

Now Reading:

سعودی عرب میں فراڈکیس میں13پاکستانی گرفتار
پاکستانی گرفتار

سعودی عرب میں جعلی  ٹیکسٹ میسج  کےزریعے فراڈ  کرنے والے 13  پاکستانیوں کو پولیس گرفتارکر لیاہے ۔

تفصیلات کےمطا بق سعودی عرب میں بینک کی جانب سے کوائف کو اپ ڈیٹ کرنے کا جعلی ٹیکسٹ میسج بھیج کر صارفین کو اُن کی رقم سے محروم کرنے والے 13 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں دھوکے سے صارفین کی بینک معلومات حاصل کرکے رقم چرانے والے گروہ کے 13 کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں سے 9 افراد کو مکہ اور 4 کو قصیم سے حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ تمام افراد پاکستانی شہری ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ یہ منظم گروہ انعامی رقم اور بینک اکاؤنٹ کی تجدید سے متعلق جعلی میسیجز صارفین کے موبائل نمبر پر بھیجا کرتا تھا اور اس طرح دھوکے سے صارفین سے بینک کی معلومات حاصل کرکے انہیں رقم سے محروم کردیا کرتا تھا۔ شہریوں کی جانب سے مسلسل شکایت کے بعد چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی

اس حوالے سے ریجن پولیس چیف نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ہونے والوں کی عمریں 30 سے 60 سال کے درمیان ہیں، جن سے لوٹی گئی رقم، متعدد موبائل فون، سم کارڈز، کمپیوٹرز اور دیگر آلات برآمد ہوئے ہیں۔  یہ گروہ سادہ لوح صارفین کو انعام کا لالچ دیکر بھی معلومات حاصل کرلیا کرتا تھا۔ دو برس سے پولیس اور سائبر کرائم اس گروہ کے تعاقب میں تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
شرم الشیخ میں تاریخی پیش رفت، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے
جنگ ختم امن شروع، مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی صبح کا آغاز ہو گیا ہے، صدر ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر