Advertisement
Advertisement
Advertisement

برلن:دیواربرلن کےانہدام کو30سال مکمل

Now Reading:

برلن:دیواربرلن کےانہدام کو30سال مکمل
Germany celebrates 30 years since fall of Berlin Wal

جرمنی میں دیواربرلن کےانہدام کےتیس برس مکمل ہونےپرتقریبات کااہتمام کیاگیا۔تقریبات  کاسلسلہ  چارنومبرسےدس نومبرتک برلن سمیت ملک بھرمیں جاری رہا۔

غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق جرمنی کےدارالحکومت میں دیواربرلن کےانہدام کے تیس سال مکمل  ہونےپرملک بھرمیں جشن منایاجارہاہے،اس موقع پرمختلف تقریبات کاانعقادبھی کیاگیا ہے ۔ برلن میں لائٹ شوکاانعقادکیاگیا،جبکہ برلن کی تمام دیواریں برقی قمقموں سےسجائی گئیں تھیں ۔

berlin wall

اس کےعلاوہ سابق جرمن ڈیموکریٹک ریپبلک پارلیمنٹ کی عمارت پر بھی تھری ڈی لائٹ پراجیکشن کے ذریعے فارمیشنزپیش کی گئیں جبکہ شہریوں کی جانب سےپرانی نایاب گاڑیوں کی ریس لگائی۔اس کے علاوہ محافل موسیقی،لیکچرز،شاعری اورفلمی نمائش کابھی اہتمام  کیاگیاتھا۔

مرکزی تقریب میں جرمنی  کی  چانسلرانجیلامرکل اور جرمن صدرفرانک والٹر شٹائن مائر،سلوواکیا، پولینڈ،چیک جمہوریہ اورہنگری سمیت متعددغیرملکی سربراہا ن نےشرکت کی اور دیواربرلن کےمقام پر    پھولوں کےگلدستےرکھے۔ تقریب سےخطاب کرتےہوئےجرمن چانسلرانجیلامرکل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جرمنی کوکوئی توڑنہیں سکتا۔

Advertisement

جشن کےموقع پرنیٹومیں برطانیہ کےوفدنےاپنےٹوئٹرپر امریکی گلوکارواداکارڈیوڈ ہاسل ہاف کی پرانی گانےکی ویڈیوشئیرکی ،جسے1989 میں ڈیوڈہاسل نےدیوابرلن منہدم ہونے کے چندہفتوں بعدنئےسال کے موقع پر’’لوکنگ فاردافریڈم ‘‘گایا تھا۔

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے بھی ٹویٹ کیاہے۔ ٹوئٹ میں انہوں نےنیویارک میں  موجوداقوام متحدہ کےہیڈ کوارٹرکےباہردیوارکے ایک  حصےکی تصویربھی شئیرکی۔

Advertisement

سرد جنگ کےدور میں دیوارِ برلن سوویت یونین کے زیر انتظام مشرقی برلن کو مغربی برلن سےجدا کرنے کے لیے بنائی گئی تھی، دیوار کے انہدام کے بعد جرمنی ایک ہوگیا تھا۔

 واضح رہےکہ سابقہ مشرقی ومغربی جرمنی کوایک دوسرےسےجداکرنےوالی اس دیوارکی تعمیر 1961ء میں شروع ہوئی تھی۔ جبکہ 9نومبر 1989ء میں دیواربرلن گرادی گئی تھی جس کےبعدجرمنی سمیت دنیا بھر میں رہنے والےجرمن شہریوں نےجشن منایاتھا۔ تین اکتوبر 1990ء کو جرمنی کاانضمام مکمل ہواتھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر