
حالیہ دورہ پاکستان کے دوران بر طا نوی شہزادی کیٹ کے لباس کے خوب چرچے ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کیا تھا،اس دوران برطانوی شہزادی نے معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے تیار کر دہ ملبو سات بھی زیب تن کیے۔
ذرائع کے مطابق شہزادی کو یہ ملبو سات اس قدر بھا ئے کہ انھوں نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے لیے خظ لکھا جس میں تحریر ہے کہ کیٹ نے ان کے تیار کردہ لباس کو پسند کیا اور وہ دوبارہ پاکستان آئیں گی ۔
دوسری جا نب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیشن برینڈ کی کریٹو ڈائیریکٹر خدیجہ شاہ نے خط کی تصویر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
I was delighted to have even been considered, this is just humbling to a whole different level. However what’s most commendable is the consideration, grace and thoughtfulness of HRH the Duchess Catherine, it is no wonder that she is so respected and beloved @KensingtonRoyal pic.twitter.com/1rObILfmYR
— khadijah shah (@khadijah_shah) November 21, 2019
شہزادی کیٹ نے اپنے خط میں کہا کہ میرے دورہ پاکستان کو خوشگوار بنانے کے لئے آپ کا بے حد شکریہ، خدیجہ اور اُن کی ٹیم نے بڑی محنت سے لباس تیار کیا۔
کیٹ نے اپنے خط میں یہ بھی بتایا کہ انہیں پاکستان بہت پسند آیا، پاکستان ایک عظیم ملک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News