Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب ایران کےساتھ جنگ نہیں چاہتا،لیکن دفاع کےلئےتیارہے

Now Reading:

سعودی عرب ایران کےساتھ جنگ نہیں چاہتا،لیکن دفاع کےلئےتیارہے
شاہ سلمان

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نےکہا ہےکہ  ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے لیکن دفاع کے لیےہرپل تیارہیں۔

عرب میڈیا کےمطابق سعودی شوریٰ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اس توسیع پسند نظریے کو ترک کر دے جس کےنتیجے میں ایران میں سڑکوں پر ُپرتشدد مظاہروں کے باعث عوام کو نقصان پہنچا ہے۔

سعودی فرمانروا کا مزید  کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ایرانی حکمران حکمت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی پالیسیوں پر غور کریں گے۔

انہوں نےمزید کہا کہ عالمی برداری ایران کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کو روکنے میں کردار ادا کرے، سعودی عرب اپنے دفاع کے لیے انتہائی اقدام اٹھانے میں ایک لمحہ کی تاخیر نہیں کرے گا۔

ریاض اور تہران کے پاس مذاکرات کےعلاوہ کوئی دوسراراستہ نہیں، جواد ظریف

Advertisement

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے ایران کے ‘فردا’ جوہری پلانٹ سے متعلق امریکی مؤقف کا خیر مقدم کیا ہے۔

امریکا نے ایران کی جانب سے جوہری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے پر ‘فردا’ جوہری پلانٹ پرپابندیوں کو دی گئی چھوٹ 15 دسمبر سے ختم کرنے کے اعلان کیا تھا ۔

واضح  رہے  کہ رواں ماہ  ایران نے اقوام متحدہ کے جوہری انسپکٹر کا اجازت نامہ منسوخ کر تے ہوئے  فردا جوہری پلانٹ پر یورینیم افزودگی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف گذشتہ 7 روز سے  مظاہرے جاری ہیں جن میں اب تک 100 سے زائد افراد کی ہلاک ہوچکے ہیں  جبکہ   متعدد سرکاری  املا ک  کو  بھی نذر آتش  کئے  جانے  کی  اطلاعات موجود  ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر