Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر:شدیدبرفباری نے7افرادکی جان لےلی

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر:شدیدبرفباری نے7افرادکی جان لےلی
بلوچستان

مقبوضہ کشمیرمیں ہونےوالی شدیدبرفباری کےدوران بھارتی فوج کے 2 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

کشمیرمیڈیاسروس کےمطابق مقبوضہ کشمیرمیں 16گھنٹےتک جاری رہنےوالی برفباری اورژالہ باری کے  نتیجےمیں 7 افرادہلاک  ہوگئےہیں ۔

ضلع کپواڑامیں طوفان کی زدمیں آکربھارتی فوج کے 2 اہلکارہلاک ہوئےجب کہ دھند کےباعث ٹریفک حادثےمیں بھی دواہلکار ہلاک ہوئے اورمختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ سری نگرمیں ایک فٹ جب کہ کپواڑا، شوپیاں، گندبال اوربارہ مولا میں 3 سے 4 فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ خراب موسم کے باعث تعلیمی ادارے بند کردیئےگئےہیں جب کہ مواصلاتی نظام منقطع ہے۔

 حکام  کے مطابق  سرینگر جموں شاہراہ ، سرینگر پونچھ شاہراہ اور سری نگر، کارگل شاہراہ سمیت وادی کشمیرکوپوری دنیاسےملانے والی تمام بڑی شاہراہوں پر برف گرنےسےٹریفک کا نظام مکمل طورپردرہم برہم ہوگیاہے۔ حکام نےمزیدبتایا کہ ان شاہراہوں پرتقریبادوہزارسےزائدگاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں ۔

Advertisement

 جبکہ برف  باری کےنتیجےمیں رن وے پربرف جمع ہونے،اورحد نگاہ کم ہونےکی وجہ سےسری نگر ہوائی اڈےسےآنےجانےوالی تمام پروازیں منسوخ  کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب برف باری نےبجلی کی تاروں کوبھی نقصان پہنچایاہےجس کےنتیجےمیں پوری وادی میں  بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔  جبکہ  موسم کی صورتحال کےپیش نظرکشمیریونیورسٹی اوراسلامیہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی نے آج(جمعے) کوہونےوالےتمام پرچےملتوی کردئیےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر