لیبر پارٹی نے انتخابات جیتنے پر پورے ملک میں فری وائی فائی انٹرنیٹ دینے کا وعدہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں انتخابات قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں نے ووٹرز سے وعدے کرنے شروع کردئیے ہیں،برطانیہ کی لیبر پارٹی نے تو اعلان ہی کر دیا ہے کہ انتخابات جیتنے پروہ پورے ملک میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرینگے۔
وا ضح رہے کہ برطانیہ میں دو کروڑ ستر لاکھ گھر ہیں جبکہ مفت وائی فائی کے لیے بیس بلین پاؤنڈز کے اخراجات درکار ہوں گے۔
کنزرویٹو پارٹی نے اس پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہےکہ ملک بھر میں فری وائی فائی کا منصوبہ خام خیالی ثابت ہوگا، کیو نکہ خدشہ ہے کہ اس پر خرچ کی جانے والی ٹیکس کی رقم ضائع ہو جائے گی۔
برطانیہ میں رواں سال 12 دسمبر کو عام انتخابات ہونے والے ہیں ، جوبر طا نوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے بریگزٹ پر قائم ڈیڈلاک کو توڑنے کے مطالبے پر شیڈول ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
