فرانس میں اسلاموفوبیا کے خلاف مظاہرہ

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اسلامو فوبیا کے خلاف احتجاجی مارچ ہواجس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس میں ہونے والی اس مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جس میں مرد، عورتیں اور بچے تک شامل تھے۔ مارچ کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں مختلف بیرز اٹھا رکھے تھے جس میں اسلام کی حمایت میں نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے ’اہل دین سے نفرت قبول نہیں‘،’اسلامو فوبیا بس کرو‘، ’باحجاب خواتین سے اظھار یکجہتی‘،’ زندگی سب کے ساتھ‘ اور ’نو ٹو اسلامو فوبیا‘کے نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ مارچ کا اہتمام فرانس میں مسجد پر ہونے والے حملے کے بعد کیا گیا تھا۔گذشتہ ہفتوں میں بایون شہر کی مقامی مسجد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں دو نمازی زخمی ہوگئےتھے۔
مارچ کے شرکاء نے فرانس میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ علاوہ ازیں حجاب پہننے والی خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کی بھی مذمت کی گئی۔
یاد رہے کہ یورپ اور افریقا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نہ صرف خواتین کے حجاب لینے پر پابندی ہے بلکہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک بھی کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News