
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی برقرار اورسموگ کی صورت حال تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق اتر پردیش اور ہریانہ کے علاقے بھی سموگ کی لپیٹ میں ہیں جبکہ نئی دہلی میں آج دوسرے دن بھی اسکول بند ہیں۔
ذرائع کے مطابق نئی دہلی کئی دنوں سے بدترین فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے، آج صبح شہر کا ایئر کوالٹی انڈکس 465 ریکارڈ کیا گیا جبکہ اتر پردیش اورہریانہ کے علاقوں میں بھی شدید سموگ چھائی ہوئی ہے۔
ما حولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کی فضائی آلودگی میں آج کچھ حد تک بہتری آنے کا امکان ہے تاہم شہر میں فضائی آلودگی میں کمی کے لیے شروع کی گئی کنٹرولڈ ٹریفک اسکیم کی مدت بھی آج ختم ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News