ایران: 5.9شدت کازلزلہ،5افرادجاں بحق

ایران میں 5.9 شدت کا زلزلہ آ یا ہےجس کےنتیجےمیں پانچ افرادجاں بحق جبکہ سو سےذائد ذخمی ہو گئےہیں ۔
غیرملکی خبررساں ادارےکے مطابق شمال مغربی ایران میں 5.9 شدت کازلزلہ آیاہے جس کے نتیجےمیں 5 افراد جاں بحق جب کہ 100 سےزائد زخمی ہو گئےہیں۔
ایرانی خبرایجنسی کاکہناہےکہ ایران میں زلزلے کےباعث میں 5 افراد جاں بحق ہوگئےہیں جب کہ 120 زخمی ہیں،زلزلےکامرکزھروآباد شہرسے 65 کلومیٹردورہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے الرٹ وارننگ جاری کرتےہوئےکہاہےکہ زلزلےکےاثرات مزید پھیل سکتےہیں اس لیےمزیدہلاکتوں کاخدشہ ہے۔ ایران کامحل وقوع عین اسی جگہ پرہےجہاں دوبڑے ٹیکٹونک پلیٹس مل رہی ہیں۔
زلزلےکےباعث لوگوں نےگھروں سےنکل کرگاڑیوں میں پناہ لےلی ہے۔ حکام نے ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیج دی ہیں۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
صوبائی گورنرمحمدرضامیرنےمقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاہےکہ زلزلےسے تقریبا ً 30 مکانات تباہ ہوگئےہیں ۔
جبکہ امدادی ٹیموں کا41 دیہاتی علاقوں میں ریسکیوکام جاری ہے جبکہ دوعلاقوں میں تباہی زیادہ رپورٹ ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ ایران حالیہ عشروں میں کئی تباہ کن زلزلوں کی زد پر رہا ہے، جس میں بام کا زلزلہ بھی شامل ہے، جسے 2003 کے زلزلے نے تباہ کر دیا تھا اور اس میں 31 ہزار لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے۔ اسی طرح 1990 میں 7.4 شدت کے زلزلے میں شمالی ایران میں 40 ہزار لوگ جاں بحق جب کہ تین لاکھ زخمی ہو گئے تھے۔ اس زلزلے نے پانچ لاکھ لوگوں کو بے گھر کر دیا تھا۔ زلزلے میں دو ہزار دیہات بھی صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے۔
ایران میں حالیہ برسوں میں دو اور بڑے زلزلے بھی آئے، ایک زلزلہ 2005 میں آیا جس میں چھ سو لوگ لقمہ اجل بنے، جب کہ دوسرا 2012 میں آیا جس میں تین سو لوگ مر گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News