فرانس:کنٹینرمیں چھپ کریورپ جانےوالے 31پاکستانی گرفتار

فرانس کی میری ٹائم سیکورٹی فورس نےٹرک میں چھپ کرغیرقانونی طورملک میں داخل ہونےوالے 31 پاکستانیوں کوحراست میں لےلیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق فرانس میں ٹرک میں چھپ کرملک میں داخل ہونے والے 31 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے. جبکہ کاروائی کے دوران ٹرک ڈرائیورکوبھی حراست میں لےلیا ہے پولیس حکام کے مطابق ٹرک ڈرائیوربھی پاکستانی ہے۔
فرانسیسی دفتر استغاثہ کے مطابق اٹلی سے جنوبی فرانس کے قصبے لا ٹوربی میں ایک ٹول پلازا پر معمول کی چیکنگ کی جا رہی تھی کہ اس دوران اٹلی سے فرانس میں داخل ہونے والے ایک ٹرک کو شک کی بنیادپرروکاگیااورتلاشی لینے پر پچھلےحصےمیں چھپےہوئے 31 پاکستانی پناہ گزین ملے۔
ڈرائیورسمیت تمام پاکستانی پناہ گزینوں کوحراست میں لےکراطالوی پولیس کےحوالےکردیا گیاہےجہاں مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستانی تارکینِ وطن کایہ واقعہ ایک ایسے وقت سامنےآیاہےجب گزشتہ ماہ برطانیہ میں ایک ٹرک سے 39 ویتنامی تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔
ان افراد کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ وہ تارکین وطن تھے جو غیر قانونی طریقے سے انگلینڈ میں داخل ہونا چاہتے تھے۔لیکن بعد ازاں ان افراد کا تعلق مشرقی ایشیا ملک ویتنام سے تھا۔ مردہ پائے گئے تمام افرادایک ریفریجریٹرکنٹینرمیں سفرکررہےتھےجس کادرجہ حرارت تقریباًمنفی 25 تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News