
امریکا کی عالمی شہرت یافتہ فاسٹ فوڈ کمپنی میک ڈونلڈ نے سی ای او کو برطرف کردیاہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق میک ڈونلڈ کے سی ای او اور صدر اسٹیو ایسٹربروک کو کمپنی کی پالیسی کے خلاف ورزی کرنے پر عہدے سےفارغ کیا گیا۔
نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطا بق میک ڈونلڈ کے سی ای او ایسٹربروک کی جانب سے کمپنی اسٹاف کو ایک ای میل کی گئی ، جس میں انہوں نے ملازم سے تعلقات کو تسلیم کرتے ہوئے اسے اپنی غلطی قرار دیا۔
ای میل میں ان کا کہنا ہے کہ وہ کمپنی کو اہمیت دیتے ہوئے اس کے بورڈ کے فیصلے سے متفق ہیں اور اب وقت ہے وہ یہاں سے کوچ کریں۔
ذرائع کے مطا بق فاسٹ فوڈ کمپنی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ایسٹربروک نے ناقص فیصلہ سازی کا مظاہرہ کیا اور اسٹاف ملازم سے تعلقات رکھ کر کمپنی کی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔
سی ای او کے عہدے کے علاوہ 52 سالہ ایسٹربروک اب اس کمپنی کے بورڈ کا بھی حصہ نہیں ہوں گے۔
میک ڈونلڈ بورڈ کی جانب سے کمپنی کے نئے سی ای او اور صدر کے لیے امریکا میں کرس کیمپ زنسکی کو فوری طور پر کمپنی کا سی ای او تعینات کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ باون سالہ ایسٹر بروک نے 1993 میں بطور مینیجر لندن میک ڈونلڈ میں شمولیت اختیار کی ،جنھیں 22 سال بعد 2015 میں میک ڈونلڈ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر بنادیا گیا، میک ڈونلڈ کے سی ای او کے طور پر ایسٹرو بروک کی سالانہ تنخواہ 16 ملین ڈالر تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News