Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلمان حاملہ خاتون پرجنونی آدمی کاتشدد

Now Reading:

مسلمان حاملہ خاتون پرجنونی آدمی کاتشدد
تشدد

آسٹریلیا میں مسلمانوں کے نفرت کابدترین واقعہ سامنےآیا ہے،نسل پرست آسٹریلوی شخص نےمسلمان حاملہ خاتون پربہیمانہ تشدد کیا۔

 غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق آسٹریلیا کےشہرسڈنی کےایک کیفے میں انتہا پسند شخص مسلمانوں کے خلاف نفرت میں آپے سے باہرہوگیا اورحاملہ مسلم خاتون پر بدترین تشدد کیا۔

اکتيس سالہ خاتون دوديگرخواتين کے ساتھ ايک ريسٹورنٹ ميں ڈنرکر رہی تھيں انھوں نے حجاب پہن رکھا تھااسی دوران نسل پرست شخص ان کی ٹيبل کے پاس آيا، پہلے گالياں بکيں پھر خاتون پر مکوں کی بارش کر دی۔حاملہ خاتون نيچے گرگئيں تو انھيں لاتوں سے کچلتارہا،لوگوں نےبمشکل خاتون کوچھڑايا۔

تشدد

سفاک آسٹریلوی شخص کی جانب سے مسلم خاتون پر کیے جانے والے بدترین تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد ویڈیو دیکھنے والوں کی بڑی تعداد نے اس شخص کے فعل کی شدید الفاط میں مذمت کی ہے۔

Advertisement

ویڈیومیں دیکھا جاسکتاہےکہ سفاک شخص حاملہ مسلم خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے اور اس کےسر کو اپنے پیروں تلے روند رہا ہے۔

واقعے کے فوری بعد مقا می پولیس نےجائے وقوعہ پرپہنچ کرحملہ آور کو حراست میں لے لیا، جبکہ تشدد کا شکار زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Advertisement

متاثرہ خاتون نے اسپتال میں پولیس کو بیان دیاہے کہ حملہ آور شخص مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جذبات کا اظہار کررہاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر