حکومت مخالف مظاہروں کےبعدعراقی وزیراعظم مستعفی ہونےپررضامند

عراق میں گزشتہ ماہ سےجاری حکومت مخالف مظاہروں کے پیش نظرصدربرھم احمدصالح نےقبل ازوقت انتخابات کاعندیہ دیتےہوئےکہاہےکہ وزیر اعظم عادل عبدالمہدی استعفیٰ دینےکےلیےتیار ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی صدر برھم احمد صالح نے جمعے کے روز اپنے خطاب میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کاعندیہ دیتےہوئےکہاکہ وزیر اعظم اپناعہدہ چھوڑنےپرراضی ہوگئے۔
برھم احمد کاکہناتھاکہ مسائل کاحل طاقت، تشدد کےاستعمال میں نہیں بلکہ بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
ان کامزیدکہنا تھا کہ وزیراعظم متبادل امیدوار دستیاب ہونے کی صورت میں عہدہ چھوڑنے پرراضی ہیں تاکہ ملک میں جاری مظاہرے ختم ہوں اور امن و امان قائم کیا جاسکے۔
عراقی صدر کاکہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیاسی و مذہبی جماعتوں سے ملاقات کر کے مشاورت کی، نیا انتخابی قانون آئندہ ہفتے پارلیمان میں پیش کردیا جائے گا جس سے شفاف الیکشن کی راہ ہموار ہوگی اور جیسے ہی قانون منظور ہوگا عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا جائےگا۔
واضح رہےکہ عراق کےمختلف شہروں میں گزشتہ ماہ سے مظاہرے جاری ہیں، مختلف واقعات میں اب تک 250 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم فوری طور پر عہدہ چھوڑیں اور ملک میں 60 روز کے اندر نئے انتخابات کرائے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News