Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں شادی ہال ماتم کدہ بن گیا

Now Reading:

بھارت میں شادی ہال ماتم کدہ بن گیا
death

بھارت کےشہرحیدرآبادمیں دلہانےاپنی شادی سےآدھا گھنٹہ پہلے شادی ہال میں خود کشی کرلی۔

میڈیارپورٹس کےمطابق خودکشی کایہ واقعہ کومپالی کےعلاقےمیں پیش آیاجہاں سندیپ نامی نوجوان نے نئی زندگی کی شروعات سےقبل ہی زندگی کاخاتمہ کردیا۔

پولیس کاکہناہےکہ سندیپ شادی ہال کے میک اپ والے کمرے میں داخل ہواتوکافی دیرباہرنہ آنے پراہل خانہ کو تشویش ہوئی،اہل خانہ نےدروازہ کھٹکھٹایا مگرکوئی جواب نہ آیا تودروازہ توڑ دیا گیا۔

گھر والے جب کمرے میں‌داخل ہوئے تو سندیپ کی لاش پنکھے سے جھول رہی تھی، نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔

اس افسوسناک واقعہ پرشادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔پولیس حکام کےمطابق واقعےکی اطلاع مقامی تھانے کی پولیس کو دی گئی جس پر پولیس نےوہاں موجود لوگوں سےبیانات قلمند کیےاورمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Advertisement

پولیس کاکہناہےکہ فی الحال سندیپ کی خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم خودکشی کےمحرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر