سری لنکاصدراتی انتخابات،سابق صدرمہنداراجاپاکساکےبھائی کامیاب
سری لنکا کےصدارتی انتخابات میں سابق صدرمہنداراجاپاکساکے بھائی گوٹابایاراجاپاکسانےحکومتی امیدوارکوشکست دےدی۔
غیر ملکی خبرایجنسی کےمطابق حکومتی امیدوارسجیتھ پریما داسانےملک میں گزشتہ روزہونے والے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہےاورانہوں نےاپنے حریف گوٹابایا راجاپاکسا کو جیت پر مبارکباد بھی دی ہے۔
سری لنکن میڈیاکےمطابق گوٹابایاراجاپاکساکوانتخابات میں 54 فیصد ووٹ پڑے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری سطح پرگوٹابایاراجا پاکسا کی جیت کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے لیکن گوٹابایا راجا پاکسا کے ترجمان نے انتخابات میں جیت کا اعلان کر دیا ہے۔
سرکاری اعلان سے قبل ٹویٹرپرپوسٹ شئیر کرتےہوئےراجاپاکسانےکہا کہ اگرچہابھی تک سرکاری نتائج کااعلان نہیں کیاگیاہےلیکن اب ہم فتح کی جانب گامزن ہیں ۔
As we usher in a new journey for Sri Lanka, we must remember that all Sri Lankans are part of this journey. Let us rejoice peacefully, with dignity and discipline in the same manner in which we campaigned. pic.twitter.com/tXqLrdH3Qv
— Gotabaya Rajapaksa (@GotabayaR) November 17, 2019
ٹوئٹ میں ان کامزیدکہناتھا کہ ہم سری لنکاکے لئے ایک نئےسفر کاآغاز کرنے جارہےہیں لیکن ہمیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ پوری سری لنکن عوام اس سفر کا حصہ ہیں۔ آئیےہم نےجس اندازمیں مہم چلائی ہے اسی انداز میں وقار اور نظم و ضبط کےساتھ پرامن طورپرخوشی منائیں۔
دوسری جانب راجاپاکساکی جماعت ایس ایل پی پی کےترجمان کا کہنا تھاکہ ملک میں معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی راجاپاکساکی پارٹی کے بنیادی مقصد ہیں۔
واضح رہےکہ گوٹابایاراجاپاکسااپنےبھائی مہنداراجا پاکسا کےدورصدارت میں وزارت دفاع کے سیکریٹری رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
