عالمی عدالت نےروہنگیامسلمانوں کےخلاف مظالم کی تحقیقات کی منظوری دےدی

عالمی عدالت برائےجرائم (آئی سی سی) نےمیانمارمیں روہنگیامسلمانوں کے خلاف مظالم کی مکمل تحقیقات کی منظوری دیدی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق عالمی عدالت برائےجرائم نے پراسیکیوشن کی جانب سے میانمار کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی اوردرخواست منظور کرتے ہوئے میانمار کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے ۔
عالمی عدالت کافیصلہ ارجنٹائن کی جانب سےمیانمارکی رہنماآنگ سان سوکی کے خلاف روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی کارروائی کےآغازکےایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
عدالت کی جانب سےکہا گیاہےکہ میانمارروہنگیا مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے حالانکہ میانمار عالمی عدالت کا رکن نہیں لیکن چونکہ یہ جرائم بنگلادیش کی سرحد کے قریب پیش آئے ہیں اور بنگلادیش عالمی عدالت کا رکن ہے اس لیے عدالت کا دائرہ اختیار موجود ہے۔
واضح رہےافریقی ملک گیمبیا نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی حمایت سے میانمار کے خلاف یہ کیس عالمی عدالت میں لایا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ میانمار نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلم اقلیت علاقے میں مسلمانوں کے خلاف فوجی کارروائی کی۔
آئی سی سی کے پاس دنیا میں ہونے والے بدترین جرائم کی تحقیقات کا اختیار ہے اور انہی اختیارات کے تحت آئی سی سی میانمار میں ہونے والے جرائم کی تحقیقات کرے گی جس میں منظم تشدد، بڑے پیمانے پر انسانوں کی بے دخلی اور عقائد کی بناء پر روہنگیا لوگوں کو ستائے جانے کی تحقیقات شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News