Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی سابق جنرل نےدرندگی کی تمام حدیں پارکردیں

Now Reading:

بھارتی سابق جنرل نےدرندگی کی تمام حدیں پارکردیں
بھارتی

بھارتی فوج کےسابق جنرل نے کھلے عام کشمیری خواتین سےدرندگی کی حمایت کردی۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق بھارتی جنرل کے بیان کو شرمناک قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیاکےمطابق بھارتی ٹی وی شومیں بحث کے دوران انتہا پسندسوچ رکھنے والے بھارتی فوج کےسابق جنرل ایس پی سنہا نے انسانیت بھی بھلا دی۔

ڈبیٹ پینل میں شامل سابق  جنرل ایس پی سنہاجذبات پر قابو نہ رکھ سکےاورخواتین کی موجودگی میں چیخ چیخ کرکشمیری خواتین سےدرندگی کی حمایت کرتےرہے۔

وہاں موجود شرکاء نے بھی سابق بھارتی جنرل کی اس شرمناک باتوں پر سخت ردعمل کا اظہارکرتےہوئےان کی شدید مخالفت اور مذمت کی۔

پروگرام کی اینکر اور پینل میں شامل دیگر ارکان نے ایس پی سنہا کو آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے انسانیت سوز باتیں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

Advertisement

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مذکورہ پروگرام کی ویڈیو منسلک کرکے ٹوئٹر پر لکھا کہ بھارتی جنرل کاکشمیری خواتین کی عصمت دری کابیان شرمناک ہے، سابق بھارتی جنرل ایس پی سنہابی جےپی کاکارکن ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیاپرسابق بھارتی جنرل کےبیان کی دنیا بھر میں شدیدمذمت کی جارہی ہے اور لوگ اپنے غصے اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایس پی سنہا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Advertisement

Advertisement

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خواتین سے متعلق اس طرح کے گھناؤنے عمل کی ترغیب دینے والے شخص پر مکمل پابندی عائد کی جانی چاہیے۔

ایک صارف نےکہاکہ کاش انہیں ڈیبیٹ کےدوران پروگرام سے باہرپھینک دیناچاہئےتھا، پروگرام کی میزبان سمیت دیگرخواتین کو پروگرام کے دوران احتجاجاً واک آوٹ کردیناچاہیئے۔

Advertisement

 واضح  رہےکہ بھارت کی جانب  سےیہ پہلا  واقعہ  یابیان نہیں ہےاس سے قبل جولائی میں بی جے پی کی خواتین ونگ  کی سربراہ     کوعہدے سے ہٹادیا تھا،جب انہوں نے’’ ہندو بھائیوں ‘‘کوسڑکوں پر کھلے عام  اجتماعی ریپ پراکسایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئی دہلی، لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی
امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے باعث فضائی سفر مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ
روسی ہیلی کاپٹر کی ناکام لینڈنگ؛ خوفناک ویڈیو منظرِعام پر
پیرس کے مہشور قبرستاتوں میں دفن ہونے کیلیے قرعہ اندازی، کیا آپ حصہ لیں گے؟
نیوزی لینڈ کے نیشنل پارک میں جنگل کی آگ، ایک ہزار ہیکٹر رقبہ راکھ میں تبدیل
پاکستان سے سیز فائر امریکا کے دباؤ پر نہیں خود کیا ، راجناتھ سنگھ ، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر