Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کاایک اورجنگی طیارہ گرکرتباہ

Now Reading:

بھارت کاایک اورجنگی طیارہ گرکرتباہ
indai's mig crashes in goa

بھارت کاایک اورجنگی طیارہ  گر کرتباہ ہوگیاہے،بھارتی لڑاکا طیارہ مگ 29 کےگواکےقریب گرکرتباہ ہوگیا۔ طیارےمیں دوپائلٹ سوارتھے۔

بھارتی فوجی ترجمان کےمطابق بھارتی لڑاکا طیارہ اپنے معمول کے مشن پرتھا کہ بھارتی ریاست گوا کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ کاک پٹ سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان کامزیدکہناہےکہ طیارہ مگ 29 کا ٹریننگ طیارہ تھا۔ بھارتی نیوی کےافسران کاکہناہےکہ تربیتی طیارے نے گواکےعلاقےاشورسےاڑان بھری۔ طیارہ اپنی ہوامیں ہی اڑاتھاکہ ایک پرندہ طیارے کے سیدھے انجن سے ٹکرا گیا۔

 طیارے زمین پرگرنے سے کوئی جانے اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی پائلٹس طیارے کو آبادی سے دور لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

 بھارتی نیوی کمانڈر وویک مدھوال کے مطابق کیپٹن ایم شیو کندھ اور لیفٹننٹ کمانڈر دیپک یادہیو طیارے میں سوارتھے۔

Advertisement

ڈیفنس منسٹرراجناتھ سنگھ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ ہمیں خوشی ہوئی کہ دونوں پائلٹس نے خود کو محفوظ رکھا، میں ان کی صحت کے لیے دعاگو ہوں۔

Advertisement

واضح رہے کہ رواں  سال ستمبرمیں بھی بھارتی  طیارہ  گرکرتباہ ہواتھاتاہم اس میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

 8 اگست کوآسام کےعلاقے تیزپورسےاڑنےوالا لڑاکا طیارہ اچانک گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ایک بار پھر27 اگست کوبھارتی ریاست اترپردیش میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، طیارے میں چھ مسافر سوار تھے جنھیں انتظامیہ نے محفوظ قرار دے دیا تھا۔

گزشتہ ماہ 6 اکتوبر کوبھی بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک اورتربیتی طیارہ گرکرتباہ ہو گیاتھاجس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
خواتین صحافیوں کی توہین، افغان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا
شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے بین البرِاعظمی میزائل 'ہواسونگ-20' کی نمائش
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر