امریکا کی جانب سے پاکستان کو خبردار کیاگیاہےکہ چین مختلف ممالک کو ایسے معاہدے کرنے پر مجبور کررہا ہے جو ان کے مفاد میں نہیں۔
تفصیلات کےمطابق امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلزنےچین سے متعلق کہاہے کہ وہ مختلف ممالک کو ایسے معاہدے کرنے پر مجبور کررہا ہے جوکہ ان کےمفاد میں نہیں ہیں ۔
ایلس ویلزکاکہناہےکہ پاکستان کو چین سےپاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبےکی شفافیت سمیت سخت سوالات کرنے ہوں گے۔
امریکی نائب معاون وزیرخارجہ نےمزید کہا کہ اگر چین سی پیک جیسے بڑے منصوبے کو جاری رکھتا ہے تو اس سے پاکستان کی معیشت کو طویل مدتی نقصانات ہوں گے کیوں کہ اس منصوبے سے پاکستان کو کم چین کو زیادہ فائدہ ہے۔
انہوں نےکہاکہ سی پیک سے صرف بیجنگ کو فائدہ ہوگا، امریکا نے پاکستان کو اس سے بہتر ماڈل کی پیشکش کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
