Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت:جالندھرمیں سکھ برادری نےاپنےگھروں پرپاکستانی پرچم لہرادئیے

Now Reading:

بھارت:جالندھرمیں سکھ برادری نےاپنےگھروں پرپاکستانی پرچم لہرادئیے
Pakistani flags hoisted

مودی سرکارکےلئےایک اوردھچکاامرتسرمیں وزیراعظم عمران خان کےبینرز کےبعدبھارتی ریاست  جالندھرمیںبھارتی سکھوں نےاپنےگھروں پرپاکستانی پرچم لہرادئیے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نےکرتارپورراہدری کھولنےکافیصلہ کرکے بھارت سمیت دنیا بھرمیں مقیم سکھوں کےدل جیت لئےہیں،سکھ برادری کرتارپورراہداری کھلنےپرخوش اورعمران خان کی شکرگزارہے۔

بھارتی پنجاب کےشہرجالندھرکےایک محلےمیں سکھوں نےاپنےگھروں پرپاکستانی پرچم لہرادئیے، جس کے بعد پاکستانی پرچم لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل ہوگئی جبکہ مودی سرکارعمران خان کی مقبولیت سے خائف ہیں۔

اس سے قبل امرتسرمیں بھی عمران خان کےاقدام کی بھرپورپذیرائی ہوئی تھی اورشہرمیں شکریہ عمران خان کے بل بورڈز آویزاں کردیئےگئےتھے،بعد ازاں عمران خان کی مقبولیت سے بوکھلائی مودی سرکارنے بل بورڈزہٹوادئیےتھے۔

Advertisement

https://twitter.com/TeamPakPatriots/status/1192405595611115521

دوسری جانب سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کرتارپورراہداری سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ کرتارپورماڈل پاکستان اوربھارت کے تنازعات حل کرنے میں مدد کرے گا، خوشحال مستقبل کے لئے امن ہی واحد راستہ ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا۔

 ننکانہ صاحب میں کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب 9نومبرکوہوگی ،وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب میں شریک ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر