Advertisement
Advertisement
Advertisement

اٹلی کاخوبصورت شہروینس پانی میں ڈوب گیا

Now Reading:

اٹلی کاخوبصورت شہروینس پانی میں ڈوب گیا
venus italy city

اٹلی میں جاری بارشوں سےسمندرکی سطح بلندہونےسےوینس شہرڈوب گیا،جبکہ پیلسٹریناجزیرےپر سیلاب سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق اٹلی میں منگل کے روز سےشروع  ہونے والی موسلا دھار بارشوں کےنتیجےمیں  وینس شہرسمندرکامنظرپیش کرنےلگاہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ  چند دنوں میں بھی خراب موسم کی پیشگوئی کی ہے۔

 رپورٹس کے مطابق  شہروینس میں 50 سال کےدوران یہ سب سےبڑی سیلابی صورتحال ہےجس سے شہر کا نظام زندگی درہم برہم ہوگیااورشہرمکمل طورپرپانی میں ڈوباہوا ہے۔

شہر میں سیلابی صورتحال کے باعث بیشتر سیاحتی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ شہرمیں سیلابی صورتحال کےباعث کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں جب کہ گھروں، ریسٹورنٹس  اور دیگر ہوٹلوں کےاندرپانی داخل ہوچکا ہے، سیلابی صورتحال کے باعث ایک بوٹ بھی پانی میں ڈوب گئی تاہم اس میں موجود سیاح محفوظ رہے۔

وینس کےمیئر کا کہناہے کہ وہ شہر کو آفت زدہ قرار دیں گے، شہر میں صورتحال انتہائی ڈرامائی ہے جس کےباعث حکومت سےمدد کی اپیل کرتے ہیں، سمندر کی سطح انتہائی بلند ہے اور یہ ماحولیاتی تبدیلیوں کااثر ہے۔

Advertisement

لہروں کی مانیٹرنگ کرنیوالے سینٹر کے مطابق سمندر کی سطح 6 فٹ تک بلند ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 1923 میں پہلی مرتبہ سطح سمندر کی پیمائش کی گئی جس کے بعد 1966 میں سطح 1.94 میٹر تک بلند ہوئی تھی۔

 واضح رہے  2003 سےاس  شہرمیں بڑےپیمانے پرتعمیراتی منصوبوں پرکام جاری ہےتاہم لاگت ، اسکینڈلزکی  وجہ سےتاخیرکاشکارہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر