امریکی سینیٹ میں سکھ برادری کےحق میں متفقہ طورپرقراردادمنظور

امریکی سینیٹ نےسکھ برادری کےحق میں متفقہ طورپرقرارداد منظورکرلی ہے ۔
غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق امریکی سینیٹ میں پہلی بارسکھ مذہب سےمتعلق قراردادباباگرونانک کے550ویں یوم پیدائش کےموقع پرمنظورکی گئی ہے۔
انڈیانا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سینیٹر ٹوڈ ینگ اور میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک سینیٹر بین کارڈن کاکہناہےکہ سکھ مذہب سے متعلق اپنی نوعیت کی پہلی قرارداد جمعرات کو امریکی سینیٹ نےمنظورکی۔
قراردادمیں کہاگیاہےکہ امریکہ اور دنیا بھر کے سکھ مساوات ، خدمت، اورگرونانک کے نظریات کے مطابق زندگی بسر کرتے ہیں،قرارداد عالمی سکھ برادری کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے،خالصہ تحریک اور امریکہ کے سکھ امریکی سینیٹ کے مشکور ہیں۔
اس قرارداد میں ان چار نامور سکھوں کا بھی تذکرہ کیا گیا جنھوں نے امریکا کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار اداکیا ۔ ان سکھوں میں امریکی کانگریس کے دلیپ سنگھ ، فائبر آپٹکس کے موجد ڈاکٹر نریندر کپانی، امریکامیں سب سے زیادہ آڑو کا کاروبار کرنے والےدینارسنگھ بینس اور روزا پارکس ٹریلبلزر ایوارڈ وصول کرنے والے گورندرسنگھ خالصہ بھی شامل ہیں۔
جبکہ قرارداد میں امریکا کے لئے خدمات فراہم کرنے والی سکھ خواتین کا بھی زکر کیا گیا جن میں گریمی جیتنے والی فنکار ہ نتم کور، نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی پولیس آفیسر گرسوچ کوراور کیلیفورنیا یونیورسٹی برکلے کی پروفیسر سپریت کور شامل ہیں ۔
امریکی ریاست انڈیانا سےتعلق رکھنے والی خالصہ تحریک نے قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سکھ برادری کے لئے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ہم سکھ قرارداد پیش کرنے پر امریکی سینیٹ کے مشکور ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News