Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران میں پرتشددمظاہروں کےدوران 36افرادہلاک

Now Reading:

ایران میں پرتشددمظاہروں کےدوران 36افرادہلاک
32 dead in iran

ایران میں  پیٹرول  کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف شروع  ہونے والے مظاہرے شدت اختیارکرگئے۔ مظاہرین اورسیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد36ہوگئی ہے۔

غیرملکی  خبررساں ادارےکےمطابق ایران کے مختلف شہروں میں سکیورٹی فورسزنےپیٹرول کی قیمت میں اضافےکےخلاف احتجاج کرنےوالےمظاہرین کومنتشرکرنےکےلیےبراہِ راست گولیاں چلائیں،واٹرکینن اورآنسوگیس کااستعمال بھی کیاہے،جبکہ مظاہرین نے سرکاری املاک نذرآتش کردیں۔

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق پولیس نےیزدشہرمیں مظاہروں کےدوران چالیس افراد کو گرفتارکرلیاگیاہے۔تاریخی شہر بام میں حکام نے پندرہ مظاہرین کوگرفتار کیا ہے۔

تیل کی دولت سےمالا مال جنوب مغربی صوبہ خوزستان میں پانچ شہری مارے گئےہیں۔خرم شہرمیں بھی احتجاجی مظاہرے میں شریک دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔شیرازشہرمیں بھی سکیورٹی فورسزنےمظاہرین کے خلاف گولیاں چلائی ہیں جس کے نتیجے میں دوافراد مارے گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیارپورٹس کےمطابق  مظاہرین نےمختلف شہروں میں بینکس کوبھی نذرآتش کرنےکی کوشش کی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادی تھی ۔ گزشتہ  روز  مظاہرین نے تہران میں بھی  پیرا ملٹری فورس باسیج کے ایک دفتر کو نذر آتش کردیاتھا  ۔

Advertisement

دوسری جانب سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی حمایت کردی۔ انھوں نے سرکاری املاک کو نذر آتش کرنے والے مظاہرین کو ’’ڈاکو‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ایران کے دشمنوں کی حمایت حاصل ہے۔

ایران کے پراسیکیوٹر جنرل محمد جعفر منتظری نے مظاہرین پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کی جڑیں بیرون ملک پیوست ہیں۔انھوں نے خبردار کیا ہے کہ ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

ایران میں تیل کی قیمتوں میں اضافےکےخلاف احتجاج،9افراد ہلاک

جبکہ   ایرانی صدر حسن روحانی نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں انتشار اور بدامنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، احتجاج کرنے والوں اور ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

واضح رہےکہ ایرانی حکومت نےجمعہ کو پیٹرول کی قیمت میں پچاس فی صد تک اضافہ کردیا تھا ۔حکام کےمطابق اس اقدام سےملک کو سالانہ تین سو کھرب ریال ( دو ارب پچپن کروڑ ڈالر) کی بچت ہوگی۔

حکومت کے اس فیصلے کے ایک روز بعد ایران بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئےتھےاورہفتےکےروزملک کے53 شہروں میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر